ETV Bharat / sitara

کرینہ نے اپنی فٹنس کا راز بتایا

author img

By

Published : Feb 28, 2020, 2:21 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:49 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی فٹنس کا راز بتایا ہے۔ کرینہ ان اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں جو اپنی فٹنس پر بہت زیادہ توجہ دیتی ہیں۔

کرینہ نے اپنی فٹنس کا راز بتایا
کرینہ نے اپنی فٹنس کا راز بتایا

حالانکہ وہ سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال نہیں کرتیں پھر بھی انہوں نے اس پلیٹ فارم پر اپنے جم کے بارے میں بہت سی معلومات شیئر کی ہیں ۔ ورزش کے علاوہ کرینہ کا خیال ہے کہ زندگی کے تیئں مثبت رویہ اور صحت مند نظریہ کے ساتھ اچھا کھانا صحت مند رہنے کا بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے دن کا آغاز گرم پانی میں لیموں ڈال کر پینے سے کرتی ہیں۔ پھر اس کے بعد ناشتے میں پوہا یا پھر اپما کھاتی ہیں۔

کرینہ نے اپنی فٹنس کا راز بتایا
کرینہ نے اپنی فٹنس کا راز بتایا

کرینہ نے بتایا کہ وہ باہر کا کھانا اور فاسٹ فوڈ کھانے سے پرہیز کرتی ہیں اور گھر میں بنا کھانا ہی کھانا پسند کرتی ہیں ۔ وہ رات آٹھ بجے تک اپنا کھانا کھا لیتی ہیں ۔ کرینہ اپنی صحت کے لئے روزانہ جم جاتی ہیں اور مختلف طریقوں سے اپنی فٹنس برقرار رکھتی ہیں۔ اس کے لئے متعدد قسم کی مشقیں بھی کرتی ہیں ، جن میں باکسنگ اور پلاٹے شامل ہیں۔ کرینہ نے بتایا کہ وہ ہفتے میں چار دن ورزش کرتی ہیں۔

اس وقت وہ عامر خان کے ساتھ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو ہالی ووڈ فلم ٹام ہینکس اسٹارر ’فاریسٹ گمپ‘ کا ریمیک ہے۔یہ فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.