کرن جوہر نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس سے یہ لگتا ہے کہ ان کی بچے اور ان کی ماں کو کرن کے گانا گانے سے اعتراض ہے۔کرن جوہر نے 21 روزہ لاک ڈاؤن کے دوران ایک ویڈیو پوسٹ کی جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ ناشتہ کررہے تھے۔
47 فلمساز کے انسٹاگرام میںشیئسر کی گئی ویڈیو میں انکی بیٹی روحی نظر آرہی ہیں جس میں کرن سے کہتی ہیں کہ ناشتے کے دوران شور مت مچائیے۔
جس کے جواب میں کرن نے کہا کہ کون شور مچا رہا ہے، کیا میں شور مچا رہا ہوں۔میں تو صرف گانا گنگنا رہا تھا۔کیا مجھے گانا نہیں گانا چاہیے۔
جس کے جواب میں یش اور روحی ایک ساتھ کہتے ہیں ہیں نہیں، کیونکہ یہ مجھے پسند نہیں ہے۔
ویڈیو میں کرن اپنی والدہ سے بھی پوچھتے ہوئے نظر آئے کہ کیا آپ کو بھی میرا گانا پسند نہیں اور اس کے جواب میں انہوں نے کہا نہیں، مجھے تمہار گانا پسند نہیں۔
کرن یہ بھی پوچھتے ہوئے نطر آئے کہ کیا کہ میں اے دل ہے مشکل فلم کا چننا میرا یہ گانا گاؤ تو۔
جس کے جواب میں روحی اور یش ہی نے نہیں ان کی ماں نے بھی کہا کہ تم میں گانا گانے کی صلاحیت نہیں ہے۔
کرن نے تصویر کی عنوان میںلکھا کہ مجھے یاد ہے کہ مجھے یاد ہے کہ مجھے ہمیشہ سے گانا گانا بہت پسند ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میرے گانے کو پسند کرنے والے سامعین بہت پیارے ہیں۔
وہیں اداکارہ انوشکا شرما نے بھی اس پوسٹ پر کہا کہ آپ کے گھر میں آپ کے پرستار موجود ہیں۔
وہیں ملائیکا ارورا نے کہا کہ کرن تم ہمیشہ سے میری بات کو نظرانداز کیا ہے یہی بات میں تمہیں برسوں سے کہتی آرہی ہوں۔