ETV Bharat / sitara

فلمساز کرن جوہر نے کیوں معذرت کی؟

فلم انڈسٹری سے وابستہ مشہور شخصیات لاک ڈاؤن کے درمیان سوشل میڈیا پر اپنے روز مرہ کے معمول کی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں لیکن ایک طنزیہ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد فلمساز کرن جوہر نے معذرت کرلی ہے۔

author img

By

Published : Apr 26, 2020, 9:37 PM IST

karan johar
فلمساز کرن جوہر

فلم انڈسٹری سے وابستہ مشہور شخصیات ان دنوں کورونا وائرس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں۔

فلمساز کرن جوہر بھی اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کچھ پوسٹ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں کرن نے اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا جب انھوں نے اچانک ٹویٹر پر معذرت کرنا شروع کردی اور ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کرن جوہر نے کہا کہ انہوں نے جان بوجھ کر ایسی غلطی نہیں کی ہے۔

کرن جوہر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا 'اس نے مجھے اندر تک ہلا کر رکھ دیا ہے اور میں نے محسوس کیا ہے کہ میری بہت ساری پوسٹیں بہت سارے لوگوں کے لیے غیر حساس ہیں، میں ان سے معافی مانگتا ہوں اور یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا ہے لیکن یہ واضح ہے کہ میں نے جذباتی اور دور اندیشی نہیں دکھائی ہے، میں معذرت چاہتا ہوں‘ کرن جوہر نے اس پوسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

دراصل اس ویڈیو میں ان مشہور شخصیات پر طنز کیا گیا ہے جو اس مشکل وقت میں سوشل میڈیا پر اپنی شاندار زندگی کو پوسٹ کررہے ہیں اور اسے طنزیہ انداز میں 'حقیقی ہیرو' قرار دیا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں ڈاکٹر، نرسیں، اسٹور ورکرز جیسے لوگ شامل ہیں۔ ان لوگوں نے لاک ڈاؤن کے دوران کورونا وائرس اور لاک ڈاون میں درپیش پریشانیوں کے بارے میں بتایا ہے اور طنز کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کس طرح مشہور شخصیات کی ویڈیوز ان کو مشکل اوقات میں مدد فراہم کررہی ہیں۔

اس ویڈیو میں صرف ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کا نام لیا گیا ہے۔ کسی ہندوستانی ستارے کا نام نہیں لیا گیا ہے۔ وہیں کرن جوہر کے بارے میں بات کریں تو وہ سوشل میڈیا پر اپنے بچوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔ اس دوران اس نے اپنی آلیشان الماری کو ایک ویڈیو میں بھی شیئر کیا ہے جس میں بہت سے مختلف اقسام کے کپڑے نظر آئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.