ممبئی پولیس نے بدھ کو مطلع کیاکہ منگل کی رات دیر گئے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور ان کی بہن رنگولی چاندیل کو آئندہ ہفتے تفتیش کے لئے پیش ہونے کے لئے تازہ سمن جاری کیا ہے۔
شکایت کنندہ منورعلی ساحل اے سید کی نمائندگی کرنے والے وکیل رویش زمیندار نے بتایا کہ جبکہ کنگنا کو 23 نومبر کو طلب کیا گیا ہے ،اور رنگولی کو 24 نومبر کو باندرہ پولیس کے سامنے حاضر ہونا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بار پولیس نے 25 نومبر کو اسی معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے کنگنا کے معاون امرتادتہ کو بھی سمن دیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ان بہنوں کو 26-27 اکتوبر کو غیر حاضر رہنے کے بعد اور بعد میں 9-10 نومبر کو ان کے خلاف درج پہلی فردجرم رپورٹ میں تحقیقات کے لئے یہ تیسرا سمن ہے۔ جس میں ان پر ملک سے غداری کے الزامات شامل ہیں۔
وکیل زمیندار کے بقول ، اس ماہ کے شروع میں بہنیں اپنے بھائی کی شادی میں مصروف ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکیں، ان کے وکیل نے گزشتہ سمن کو چھوڑنے کی وجہ سے ، باندرا پولیس کو خط موخر کرنے کے لئے بھیجا تھا۔
زمیندر نے بتایا ، "ان الزامات میں فرقہ وارانہ منافرت اور جھوٹ کو پھیلانے کے علاوہ ، تعزیرات ہند کی دفعہ 124-A (بغاوت) بھی شامل ہے۔ پولیس اس سلسلے میں اکتوبر میں پہلے ہی سید کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے۔
بالی ووڈ کے کاسٹنگ ڈائریکٹر سے متعلق ایک ہدایتکار اور فٹنس ٹرینر، سید نے الزام لگایا تھا کہ کنگنا اور رنگولی نے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کی، فلمی صنعت کو بدنام کیا۔ اس میں کام کرنے والے لوگوں کو اقربا پروری ، منشیات کی لت ، فرقہ وارانہ تعصب کے دعوے کے ساتھ ، مختلف فنکاروں کے مابین نفرت پھیلانے کی کوشش کرنے کی ہے۔