روشن فیملی پر آئے دنوں اداکارہ کنگنا رناوت اور ان کی بہن رنگولی الزام عائد کرتی رہتی ہیں۔
چند روز قبل کنگنا رناوت کی بہن رنگولی نے اداکار ریتک روشن کی بہن سنینا روشن کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
رنگولی نے روشن فیملی پر سنینا کو ہراساں کرنے کا الزام کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا: 'سنینا کی عمر 40 برس ہیں اور اب روشن فیملی ان کی مالی مدد بھی نہیں کررہی ہیں۔ انہیں 16 برس کی عمر میں ہی شادی کے رشتے میں باندھا گیا تھا۔ ان کے پاس کوئی ڈگری بھی نہیں ہے'۔
ایک اور ٹویٹ میں رنگولی نے لکھا کہ 'پولیس کے پاس جانے کا بھی کوئی مطلب نہیں ہے کیونکہ راکیش روشن کے پولیس کے ساتھ بھی تعلقات ہیں'۔
رنگولی نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں اپیل کی کہ سنینا کو جج نہ کیا جائے کیونکہ ان کو وہاں ہراساں کیا جارہا ہے۔
رنگولی نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا کہ سنینا کا فون بھی بند آرہا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل رنگولی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ سنینا روشن نے ان سے معافی مانگی کہ وہ کنگنا اور ان کا ساتھ نہیں دے سکیں۔