بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 4 برسوں سے ڈپریشن کا شکار ہیں۔
ایرا کی اس ویڈیو پر کنگنا رناوت نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "16 سال کی عمر میں میں نے مارپیٹ کا سامنا کیا، اکیلے ہی اپنی بہن کی دیکھ بھال کر رہی تھی جس پر تیزاب سے حملہ کیا گیا تھا۔ڈپریشن کے بہت سی وجوہات ہوسکتے ہیں۔ لیکن عام طور پر یہ ٹوٹے ہوئے خاندان کے بچوں کے لئے بہت مشکل ہوتا ہے ، روایتی خاندانی نظام بہت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ ایرا نے دماغی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ' میں گزشتہ 4 برس سے ڈپریشن میں مبتلا ہوں۔ میں کلینکلی ڈپریس ہوں۔میں اس کا علاج کروانے ڈاکٹر کے پاس بھی گئی تھی۔اب میں پہلے سے بہتر محسوس کررہی ہوں۔پچھلے 1 سال سے میں دماغی صحت کے حوالے سے کچھ کرنا چاہتی تھی لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میں کیا کروں۔پھر میں نے سوچا کہ میں آپکو اپنے حالات سے روبرو کرواؤں۔
ایرا نے مزید کہا کہ 'چلئیے شروع کرتے ہیں جہاں سے شروع ہوا۔ میں کس بات سے پریشان ہوں؟ میرے پاس تو سب کچھ ہے ۔۔ہے نہ؟
ویڈیو کے ساتھ ایرا نے اپنے پوسٹ کے عنوان میں لکھا تھا کہ ' بہت سارے لوگوں کےپاس کہنے کے لیے بہت کچھ ہے۔لیکن کئی چیزیں مبہم اور پریشان کن ہیں۔آسان اور ٹھیک ہے لیکن پھر بھی ٹھیک نہیں ہے، یہی تو زندگی ہے'۔