ETV Bharat / sitara

Kangana Ranaut Praises Film Gangubai: کنگنا رناوت نے فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' کی تعریف کی - کنگنا رناوت فلم گنگوبائی کی تعریف کی

گنگنا رناوت، جنہوں نے چند روز قبل عالیہ بھٹ کو ' بمبو' یعنی بے وقوف کہہ کر ان پر طنز کیا تھا ہے، نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کی حالیہ ریلیز ہوئی فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی تعریف کی ہے۔ کنگنا نے عالیہ کی فلم کو سنیما گھروں میں نئی زندگی دینے کے لیے سراہا ہے۔Kangana Ranaut Praises Film Gangubai

کنگنا رناوت نے فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' کی تعریف کی

author img

By

Published : Feb 26, 2022, 12:55 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ اور پروڈیوسر کنگنا رناوت نے گزشتہ ہفتے عالیہ بھٹ اور ان کی آئندہ فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ لیکن لگتا ہے کہ گنگنا اپنی باتوں سے ہی منہ پھیر رہی ہیں۔ ہفتے کے روز کنگنا نے گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی کامیابی کو تسلیم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ Kangana ranaut on Alia Bhatt

آج صبح کنگنا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر لکھا، "یہ سن کر خوشی ہوئی کہ جنوبی فلم انڈسٹری میں تھیٹر دوبارہ زندہ ہورہے ہیں اور فلمیں اچھی کمائی کر رہی ہیں۔ میں نے سنا ہے کہ ہندی سنیما میں بھی کچھ ایسے ہی چھوٹے چھوٹے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہوئی خواتین پر مبنی فلم، جس میں ایک بڑا اسٹار اور بڑے ہدایتکار نے کام کیا ہے۔ یہ چھوٹے قدم ہوسکتے ہیں لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ یہ ان سنیما گھروں کے لیے اہم ہوں گے، جو آخری سانسیں گن رہے ہیں۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ فلم مافیا اتنا اونچا اٹھیں گے اور کچھ اچھا کریں۔ اگر وہ اچھا کرتے ہیں تو ہم ان کی پوری طرح سے سرہانا کریں گے، مجھے اچھے کی امید ہے'۔

ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا ہے جب کنگنا نے عالیہ اور ان کے فلمساز والد مہیش بھٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ یہاں تک کہ اداکارہ نے فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی پیشن گوئی کرتےہوئے کہا تھا کہ جب یہ فلم سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی تب 200 کروڑ روپے جل کر راکھ ہوجائیں گے۔ انسٹاگرام اسٹوری پر کنگنا نے ایک پوسٹ لکھی تھی، جس میں انہوں نے عالیہ اور ان کے فلمساز والد مہیش بھٹ پر طنز کیا تھا۔ تاہم اداکارہ نے دونوں کے نام نہیں لیے تھے۔

کنگنا نے لکھا تھا ' اس جمعہ کو باکس آفس پر 200 کروڑ روپے جل کر راکھ ہوجائیں گے۔ پاپا( فلم مافیا ڈیڈی) کی پری( جو برطانوی پاسپورٹ رکھنا پسند کرتی ہیں) کے لیے۔۔ کیونکہ پایا یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ روم کام کرنے والی بیوقوف لڑکی کام کرسکتی ہے۔ فلم کی سب سے بڑی کمزوری غلط کاسٹنگ ہے۔ یہ لوگ نہیں سدھریں گے۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ اب لوگ بڑے اسکرین پر ساؤتھ اور ہالی ووڈ کی فلموں کو دیکھنا پسند کریں گے۔ بالی ووڈ کا مقدر ایسا ہی رہے گا جب تک فلم مافیا طاقت میں رہیں گے'۔

انہوں نے ایک اور پوسٹ میں مزید کہا کہ 'بالی ووڈ مافیا ڈیڈی' نے ہندی سنیما میں ورک کلچر کو برباد کر دیا۔

کنگنا نے نہ صرف فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کو نشانہ بنایا تھا بلکہ دیپیکا پڈوکون کی گہرائیاں کی بھی جم کر تنقیدکی تھی۔

مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ کی اس ساڑی کو بنانے میں لگے 3400 گھنٹے، دیکھیں تصویر

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.