کنگنا جلد ہی تامل ناڈو کی سابق وزیراعلی جیا للتا کی زندگی پر مبنی فلم ’تھلائیوی‘ میں دکھائی دیں گی۔ یہ فلم جیا للتا کی کہانی پر مبنی ہے اور فلم میں کنگنا ان کی ہر عمر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ کنگنا نے جے للتا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک گلیمرز اسٹار تھیں۔
کنگنا نے کہا،'' وہ میری جیسی نہیں تھیں۔ وہ ایک گلیمرز اسٹار تھیں ...جیسے بالی وڈ میں ایشوریہ رائے ۔ ان کے اس کردار میں ڈھلنا میرے لئے بہت بڑا چیلنج تھا کیونکہ مجھے گلیمر کے لئے کم ہی جانا جاتا ہے لیکن ہمارے درمیان ایک بات عام ہے وہ بھی اپنے کام سے مطمئن نہیں تھیں اور میرے ساتھ بھی ویسا ہی ہے۔''
اے ایل وجے کی ہدایت میں بنی فلم تھلائیوی میں کنگنا کا لک بڑی حد تک جے للتا جیسا رکھا گیا ہے۔ کنگنا کے ڈریس اپ پر کافی کام ہوا ہے۔