انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پرانی تصویر شیئر کی جہاں 10 سالہ جسلین (اس وقت ان کی عمر محض دس سال تھی) کیک کاٹ کر سالگرہ مناتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ کرکٹ کی دنیا کی نامور شخصیت سچن تیندولکر کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کے تمام حصوں سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ گلوکارہ جسلین رائل نے پرانی یادوں کے کچھ حصوں کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر بلاسٹر کی سالگرہ ہمیشہ ان کے لئے کیوں اتنی اہمیت رکھتی ہے۔
جسلین نے اپنے بچپن کے کرکٹ ٹریننگ کے دنوں کی پرانی تصویریں شیئر کرتے ہوئے یہ بات بتائی کہ انہوں نے اس دوران دوسرے ابھرتے ہوئے کرکٹرز کے ساتھ ساتھ ماسٹر بلاسٹر کی بھی سالگرہ منائی تھی۔
انہوں نے سچن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سچن کی سالگرہ کے موقع پر میری اکیڈمی میں 10 سالہ کرکٹ کھلاڑی کی حیثیت سے کیک کاٹا۔
جسلین نے ایک اور پرانی تصویر شیئر کی جس میں وہ سچن کے ساتھ بیٹھی ہوئی نطر آرہی ہیں۔
خیال رہے کہ جسلین بچپن سے ہی کرکٹ کھیلتی تھیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے کرکٹ کی قومی ٹیم میں بھی اپنی جگہ بنالی تھی، لیکن پیشہ ورانہ طور پر کرکٹ کا خیال چھوڑ دیا اور بطور گلوکارہ اپنا کیرئیر بنانے کا فیصلہ کیا۔