ETV Bharat / sitara

عرفان خان کو جگا جاسوس میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے انوراگ باسو - جگا جاسوس

بالی ووڈ کے مشہور فلمساز انوراگ بسو کا کہنا ہے کہ وہ فلم جگا جاسوس میں رنبیر کپور کے والد کے کردار کے لیے عرفان خان کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

Irrfan Khan was to star in 'Jagga Jasoos'
عرفان خان کو جگا جاسوس میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے انوراگ باسو
author img

By

Published : May 11, 2020, 3:59 PM IST

عرفان خان کی موت کے بعد انوراگ بسو نے انہیں یاد کیا ہے۔ انوراگ نے عرفان کے ساتھ فلم ’لائف ان اے میٹرو‘ میں کام کیا تھا۔ انوراگ نے بتایا کہ انہوں نے ایک بار عرفان خان کو رنبیر کپور کے والد کے کردار کی پیش کش کی تھی حالانکہ عرفان اس وقت یہ کردار ادا نہیں کرسکے تھے۔

انوراگ بسو نے بتایا کہ انہوں نے فلم ’جگا جاسوس‘ میں رنبیر کے والد کے کردار کے لیے عرفان سے رابطہ کیا تھا لیکن اس وقت وہ اپنی دوسری فلموں میں مصروف تھے۔ چونکہ ’جگا جاسوس‘ کی تاریخیں طے ہوچکی ہیں لہذا عرفان یہ کردار ادا نہیں کرسکے۔

عرفان نے انوراگ بسو سے ’لائف ان اے میٹرو‘ کے سیکوئل میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

انوراگ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ ابھی بھی’لائف ان اے میٹرو‘ کا سیکوئل بنانا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ عرفان کے بغیر اب وہ یہ فلم بنائیں گے یا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.