ETV Bharat / sitara

ایرا خان کی سالگرہ پر بوائے فرینڈ نپور نے انسٹاگرام پر دو تصویریں شیئر کیں - ایرا خان کی سالگرہ

مشہور بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان آج اپنی سالگرہ منارہی ہیں۔ اس خصوصی موقع پر ان کے سب سے قریبی دوست نپور نے سوشل میڈیا پر انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایرا کی دو تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔

ایرا خان کی سالگرہ پر بوائے فرینڈ نپور نے انسٹاگرام پر دو تصویریں شیئر کیں

author img

By

Published : May 8, 2021, 7:26 PM IST

بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کا آج یوم پیدائش ہے۔ اس خاص موقع پر ان کے خاص دوست نپور شیکھرے نے سوشل میڈیا پر ایرا کے لیے ایک پیار بھرا پوسٹ شیئر کیا۔

رواں سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ایرا نے بتایا تھا کہ وہ نپور شیکھرے کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔ اب ایرا کے جنم دن کے موقع پر نپور نے ان کے لیے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔

نپور نے انسٹاگرام میں لکھا کہ 'ہائے ایرا خان۔ سالگرہ کی مبارکباد۔ میں بہت کچھ کہنا چاہتا ہوں لیکن اسے میں سیدھے انداز میں کہوں گا کہ میں تم سے بہت کرتا ہوں'۔

نپور نے ایرا خان کی دو پسندیدہ تصاویر شیئر کیں۔ ان میں سے ایک ایرا کی بچپن کی تصویر ہے جس میں وہ سفید فراک میں ملبوس نظر آرہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں ایرا ایک کتے کے ساتھ کھیلتی دکھائی دے رہی ہیں۔

نپور کے اس پوسٹ پر ایرا نے بھی کمینٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں تمہیں فون کر رہی ہوں، میں تمہیں سننا چاہتی ہوں'۔ جس پر نپور نے جواب دیا کے 'انتظار کرو'۔

وہیں نپور کے تصویریں منتخب کرنے کے انداز پر تعریف کرتے ہوئے ایرا نے لکھا 'پیاری ہے، آخر تمہیں ان تصویروں کو استعمال کرنے کا موقع مل گیا'۔ ایرا کے اس کمینٹ پر نپور نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'میں نے بہت انتظار کیا اور یہ میری پسندیدہ تصویریں ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.