ETV Bharat / sitara

این ایس ڈی ڈائریکٹر: ہندی سنیما نے ایک جوہر کھو دیا

نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے ڈائریکٹر الوک چیٹرجی نے عرفان خان کی زندگی، تھیٹر اور سنیما کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اورمشہور اداکار کو خراج تحسین پیش کی۔

author img

By

Published : Apr 29, 2020, 6:30 PM IST

بالی ووڈ کے معروف و مشہور اداکار عرفان خان کے ہم جماعت، دوست اور نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے ڈرائریکٹر آلوک چیٹرجی نے عرفان خان کی زندگی، سنیما اور تھیٹر کے بارے میں بتایا۔

آلوک چیٹرجی نے کہا کہ ہم نے این ایس ڈی میں ایک ساتھ تین سال کا وقفہ گزارا ہے اور متعدد بار تھیٹر پلے میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔بالی ووڈ میں مقبولیت حاصل ہوجانے کےباوجود جب بھی عرفان مجھے سے ملاقات کرتے تھے وہ بالکل مجھے سے ویسے ہی پیش آتے تھے جیسے این ایس ڈی کے دنوں میں ساتھ رہتے تھے۔

الوک چیٹرجی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شوٹنگ کے نظام الاوقات کے بیچ عرفان سے اکثر ملتے رہتے تھے او اداکار کی والدہ سعیدہ بیگم کے ساتھ انکا قریبی رشتہ تھا، جنہوں نے کچھ دن قبل آخری سانس لی تھی۔

چیٹرجی نے کہا کہ وہ (عرفان) ایک بہترین اداکار تھے اور انہوں نے بالی ووڈ تک پہنچنے کے لئے کافی جدوجہد کی تھی۔ امیتابھ بچن سے لے کر بین الاقوامی اداکار ٹام ہینکس تک وہ سب کے درمیان مقبول تھے۔

چٹرجی نے اپنے دیرینہ دوست کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سنیما اور بین الاقوامی سنیما نے ایک جواہر کھو دیا ہے۔

سنہ 2018 کی شروعات میں عرفان نے انکشاف کیا تھا کہ وہ نیورو اینڈوکرائن ٹومر کی بیماری میں مبتلا ہیں۔جس کے بعد انہوں نے اپنی صورت حال کے تعل سے سوشل میڈیا میںایک نوٹ لکھا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.