بِگ باس 13 اس وقت آخری مراحل میں ہے۔ اس موقع پر فلم چھپاک کی ٹیم جب بگ باس کے گھر پہنچی تو ٹیم کے ساتھ ایسڈ اٹیک وکٹم لکشمی اگروال بھی موجود تھیں۔
لکشمی اگروال بگ باس کنٹیسٹینٹز سے ملاقات کی اور ان کی زندگی میں جو بھی پریشانیاں، مشکلات اور ان پر کیے گئے ظلم کو جاننا چاہا، تو آرتی سنگھ نے کہا کہ 'ان پر ریپ کی کوشش کی گئی تھی۔'
آرتی نے بتایا کہ 'کیسے یہ حادثہ ان کے ساتھ پیش آیا اور کیسے اس حادثے نے ان کی زندگی بدل دی، انھوں نے لکشمی کے چہرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا 'کچھ ایسا ہی حادثہ ان کے ساتھ بھی پیش آیا تھا'۔
اس موقع گھر کے دوسرے افراد نے بھی اپنی زندگی کے بارے میں فلم چھپاک کی ٹیم کو بتایا، لکشمی اگروال کو جاننا تھا کہ گھر کے سبھی افراد کی زندگی کیسے ان کو آج اس موڑ پر لے کر آئی ہے۔
مزید پڑھیے:- کیا فرحان اختر شادی کے بندھن میں بندھیں گے؟
مزید پڑھیے:- بالی وڈ ستارے سوشل میڈیا پر ایسے ٹرولز ہوئے
مزید پڑھیے:- ہندی فلم انڈسٹری کے ڈسکو کنگ بپی لہری
وہیں گھر میں موجود دوسری کنٹیسٹنٹ رشمی دیسائی نے کہا 'انہیں لڑکی ہونے پر طنز کیا جاتا تھا'۔
بگ باس ایک ری ایلیٹی ٹی وی شو ہے، یہ پروگرام کلرز ٹی وی چینل پرنشر کیا جاتا ہے، وہیں فلم چھپاک 10 جنوری کو ریلیز کی گئی تھی اور اس فلم نے اپنے پہلے دن میں باکس آفس پر 4 کروڑ 77 لاکھ روپے کی کمائی کی ہے۔