ETV Bharat / sitara

ریا چکرورتی کے اکاؤنٹ میں بھاری رقم ٹرانسفر کی گئی: سشانت کے بھائی - ریا چکرورتی کے اکاؤنٹ میں بھاری رقم ٹرانسفر

اداکارہ ریا چکرورتی کے خلاف ایف آئی آر کے بعد بی جے پی کے ممبر اسمبلی اور سشانت سنگھ راجپوت کے بھائی نیرج کمار سنگھ ببلو نے بتایا کہ اداکارہ ریا چکرورتی کے اکاؤنٹ میں بھاری رقم ٹرانسفر کی گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممبئی پولیس کو ہدایتکار پروڈیوسر کرن جوہر سے ان کے بھائی کے موت کے سلسلے میں پوچھ گچھ کرنی چاہئے۔

ریا چکرورتی کے اکاؤنٹ میں بھاری رقم ٹرانسفر کیے گئے

author img

By

Published : Jul 29, 2020, 3:47 PM IST

بی جے پی کے ممبر اسمبلی اور بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے کزن نیرج کمار سنگھ ببلو نے منگل کے روز کہا کہ سشانت کے اکاؤنٹ سے اداکارہ ریا چکورتی کے اکاؤنٹ میں بھاری رقم منتقل کی گئی ہے۔

ببلو نے کہا ، "سشانت سنگھ کے والد کی طرف سے اداکارہ ریا چکورتی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے کیونکہ ریا کے اکاؤنٹ میں بھاری رقم ٹرانسفر کیے گئے ہیں ۔سشانت اور ریا چکرورتی دونوں کا کسی کمپنی کے لیے جوائنٹ اکاؤنٹ بھی تھا،جن کے ذریعہ ریا کی طرف سے دھوکہ دہی کی گئی ہے۔

ریا چکرورتی کے اکاؤنٹ میں بھاری رقم ٹرانسفر کیے گئے

انہوں نے مزید کہا ، "یہ تحقیقات کا معاملہ ہے اور پولیس وہاں جاکر اس معاملے کی تحقیقات کرے گی جس کے بعد سب کچھ سامنے آجائے گا۔"

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممبئی پولیس کو کرن جوہر کو سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جانی چاہئیے۔

یہ بیان اس معاملے کے سلسلے میں متعدد اعلی فلمی شخصیات سے پوچھ گچھ کے پس منظر میں دیا گیا تھا۔

پولیس نے منگل کے روز بتایا کہ 28 جولائی کو اداکارہ ریا چکروری کے خلاف سشانت سنگھ راجپوت کے والد کرشنا کشور سنگھ کی شکایت اور مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر درج کے بعد چار رکنی ٹیم ممبئی روانہ کردی گئی ہے۔

راجیو نگر نگر پولیس اسٹیشن کے انچارج کو دی گئی شکایت میں ، کے کے سنگھ نے الزام لگایا کہ ریا چکرورتی اور اس کے رشتہ داروں نے "دھوکہ دہی" کی ہے اور "مالی فائدہ کے لئے اداکار پر دباؤ ڈالا ہے"۔

سشانت کے والد نے الزام لگایا کہ چکرورتی نے " فلم انڈسٹری میں اپنے آپ کو قائم کرنے کے مقصد کے ساتھ اداکار سے رابطہ کرلیا اور اداکارہ اور ان کے لواحقین نے اداکار کے معاملات میں مداخلت شروع کردی"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.