ETV Bharat / sitara

ہالی ووڈ میں عرفان کی موت کا سوگ - عرفان خان کی موت

سلمیٰ ہائیک، برائس ڈلاس اورکرس پرٹ جیسی ہالی ووڈ کے کئی مشہور شخصیات نے سوشل میڈیا پر مرحوم اداکار عرفان خان کو خراج تحسین پیش کیا

ہالی ووڈ میں عرفان کی موت کا سوگ
ہالی ووڈ میں عرفان کی موت کا سوگ
author img

By

Published : May 1, 2020, 4:56 PM IST

کرس پرٹ ، سلمیٰ ہائیک اور برائس ڈلاس ہاورڈ سمیت ہالی ووڈ اسٹار نے اداکار عرفان خان کی وفات پر نہ صرف ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کو بلکہ ان کے اچھے اخلاق کو بھی یاد کیا۔

ہائیک نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کہ "یہ سن کر بہت رنج ہوا کہ عرفان خان کا انتقال ہوگیا، میں ان کی بہت بڑی پرستار تھی اور مجھے ان سے ملنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ وہ ایک عظیم اداکار اور خوبصورت آدمی تھے۔

پراٹ جنہوں نے سال 2015 کی مشہور فلم جوراسک ورلڈ میں عرفان کے ساتھ کام کیا تھا انہوں نے بتایا کہ عرفان ایک "شاندار انسان" تھے۔

پرٹ نے ٹویٹ کیا کہ اسکرین لیجنڈ عرفان کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت افسوس ہوا۔ عرفان خان نے جوراسک ورلڈ میں مسرانی کا کردار ادا کیا وہ ایک بہترین اداکار اور انسان تھے۔ انہیں ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

جوراسک وارلڈ کی اداکارہ برائس ڈلاس ہاورڈ نے عرفان کے ساتھ دو تصویریں شیئر کی اور ان کی موت پر تعزیت ظاہر کی۔

انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عرفان آپ ایک نفیس انسان ہیں اور ہم سب آپ کو بے حد یاد کریں گے۔ یہ تصاویر فلم شوٹنگ کے پہلے اور آخری دن کی ہیں ،اور میں خوش قسمت ہوں کہ آپ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

عرفان نے بدھ کے روز 54 برس کی عمر میں آخری سانس لی۔ اس ہفتے کے اوائل میں انہیں ممبئی کے کوکیلا دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں بڑی آنت میں ہوئے کے انفیکشن کی وجہ سے داخل کیا گیا تھا۔

وہیں اکیڈمی نے بھی عرفان کی موت پر غم و رنج کا اظہار کیا۔

اکیڈمی نے کہ کہ بالی ووڈ سنیما کے اہم جوہر اور اور سلمڈوگ ملنیئر ، لائف آف پائی اور دی نماسک جیسی فلموں میں ناقابل یقین ہنر کا مظاہرہ کرنے والے عرفان خان نے عالمی سنیما پر اپنی تاثیر چھوڑی ہے۔ انہیں بہت یاد کیا جائے گا۔

فلم ساز مارک ویب جس نے سال 2012 میں سپر ہیرو فلم دی امیزنگ اسپائڈر مین کی ہدایتکاری کی تھی انہوں نے بتایا کہ وہ عرفان کے بہت بڑے پرستار تھے۔

انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ عرفان میں طاقت اور نرمی بالکل ٹھیک مقدار میں موجود تھی۔ جب وہ نامسیک میں باتھ روم کے دروازے پر اپنی بیوی کے لیے گانے گاتے ہیں یا لائف آف پائی میں اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ان کا ہنر مثبت طور پر جھلکتا ہے ہے۔ میں ہمیشہ ان کا سب سے بڑا پرستار رہوں گا۔

آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز اینگ لی نے عرفان کو ان کے انتقال پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم فنکار، ایک سچے اور بہادر انسان تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.