ETV Bharat / sitara

ہماچل حکومت نے کنگنا رناوت کے لئے اضافی سکیورٹی تعینات کی - وہ 9 ستمبر کو ممبئی آرہی ہیں

وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر نے کہا ہے کہ کنگنا رناوت کی بہن نے کنگنا کی حفاظت بڑھانے کے لیے فون کیا تھا، جس کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ تو وہیں کنگنا نے ٹویٹر پر سنجے راوت کو یاد دلایا کہ وہ 9 ستمبر کو ممبئی آرہی ہیں۔ آپ کے لوگوں نے مجھے مارنے کی بات کہی ہے تو 9 ستمبر کو ممبئی میں ہی ملتے ہیں۔

ہماچل حکومت نے کنگنا رناوت کے لئے اضافی سیکیورٹی تعینات کی

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 2:24 PM IST

سشانت سنگھ کیس سے متعلق اپنے بیانات کی وجہ سے منظرعام پر آنے والی فلم اداکارہ کنگنا رناوت کے تحفظ کے لیے ہماچل حکومت نے سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ وزیر اعلی جے رام ٹھاکر نے کہا ہے کہ کنگنا رناوت کی بہن کا سیکیورٹی بڑھانے کا فون آیا تھا، اس کے ساتھ ہی ان کے والد نے پولیس میں تحریر دے کر بیٹی کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

ہماچل حکومت نے کنگنا رناوت کے لئے اضافی سیکیورٹی تعینات کی

وہیں کنگنا کے ممبئی جانے پر سیکیورٹی کو لے کر وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست سے باہر جانے کے بعد بھی سیکیورٹی دینے کا خیال جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ جے رام نے کہا کہ کنگنا ہماچل کی بیٹی ہیں اور ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رادھیکا آپٹے، ہر کردار میں جان ڈال دینے والی اداکارہ

تازہ ترین معاملے میں کنگنا اور شیو سینا کے رہنما سنجے راوت کی زبانی جنگ میڈیا میں سرخیاں بٹور رہی ہیں۔

ایک حالیہ میڈیا بیان میں سنجے راوت کنگنا کے خلاف نا شائستہ زبان کا استعمال کرتے ہوئے نظر آئے۔

جس کے بعد کنگنا نے ٹویٹر پر جاری ویڈیو جاری کر کے شیوسینا کے ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت کو سخت لہجے میں جواب دیا ہے۔ کنگنا نے سنجے راوت کو یاد دلایا کہ وہ 9 ستمبر کو ممبئی آرہی ہیں۔ آپ لوگوں نے مجھے مارنے کی بات کہی ہے، تو نو ستمبر کو ممبئی میں ہی ملتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.