ETV Bharat / sitara

شاہد کپور نے رومانٹک ہیرو کے طور پر شناخت بنائی

بالی ووڈ میں شاہد کپور ایک ایسے اداکار کے طور شمار کیے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی رومانوی شبیہ کے ذریعہ ناظرین کے درمیان ایک منفرد شناخت بنائی۔

Shahid Kapoor
شاہد کپور نے رومانٹک ہیرو کے طور پر شناخت بنائی
author img

By

Published : Feb 25, 2021, 9:21 AM IST

شاہد کپور دہلی میں 25 فروری 1981 کو پیدا ہوئے شاہد کو اداکاری وراثت میں ملی ہے۔ ان کے والد پنکج کپور مشہور اداکار ہیں۔ شاہد کپور نے اپنے کیرئیر کا آغاز اشتہاری فلموں سے کیا۔ بطور اداکار اپنا کیرئیر 2003 میں آئی فلم ’عشق وشق‘ سے شروع کیا یہ فلم کامیاب رہی اور انہیں فلم فیئر کے سرفہرست ڈیبو اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فلم عشق وشق کے بعد شاہد کپور نے ’فدا، دل مانگے مور، دیوانے ہوئے پاگل، واہ لائف ہو تو ایسی، شکھر، 36 چائنا ٹاؤن، چپ چپ کے‘ جیسی چند فلموں میں کام کیا لیکن یہ سبھی فلمیں فلاپ رہیں۔ 2006 میں انہیں سورج بڑجاتیہ کی فلم ’وواہ‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ شاہد نے اس فلم میں اپنی سنجیدہ اداکاری سے شائقین کو مسحور کردیا یہ فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی اور اسی کے ساتھ شاہد فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں بھی کامیاب رہے۔

سنہ 2007 میں آئی فلم ’جب وی میٹ‘ شاہد کپور کے کیریئر کی قابل ذکر فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ امتیاز علی کی ہدایت میں بنی اس فلم میں شاہد کپور اور کرینہ کپور کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔ فلم ’جب وی میٹ‘ باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی اور شاہد کپور بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نامزد کئے گئے۔

سنہ 2009 میں آئی فلم ’کمینے‘ شاہد کپور کے کیریئر کے لئے ایک اور اہم فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں شاہد کپور نے ڈبل کردار نبھاکر ناظرین کو لطف اندوز کر دیا۔پرینکا چوپڑا کے ساتھ شاہد کپور کی جوڑی کو شائقین کافی سراہا۔ اس فلم میں اپنی بااثر اداکاری کے لیے انہیں بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔

سنہ 2010 سے 2012 تک کا وقت شاہد کے کیرئیر کے لئے برا ثابت ہوا۔ اس دوران ان کی ’دل بولے ہڈپا، چانس پہ ڈانس، پاٹھشالہ، بدمعاش کمپنی، ملیں گے ملیں گے، موسم اور تیری میری کہانی‘ جیسی فلمیں منظرعام پر آئیں لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں رہی حالانکہ فلم موسم میں شاہد کپور کی اداکاری کو ناظرین نے ضرور پسند کیا۔

سنہ 2013 میں شاہد کپور کی فلم ’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘ اور ’آرراجکمار‘ منظر عام پر آئیں۔ پربھودیوا کی ہدایت میں بنی فلم آرراجکمار کو اوسط کامیابی ملی ۔ اس فلم میں شاہد کپور نے اپنے زبردست ایکشن مناظرسے ناظرین کا دل جیت لیا ۔

سنہ 2014 میں شاہد کپور کی فلم’حیدر‘ آئی۔ وشال بھاردواج کی ہدایت میں بنی فلم ’حیدر‘ میں ان کی بااثر اداکاری کے لیے شاہد کپور کو بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

شاہد کی فلموںمیں ’رنگون، اڑتا پنجاب، پدماوت، بتی گل میٹر چالو اور سپر ہٹ فلم ’کبیر سنگھ‘ قابل ذکر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.