کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں بالی وڈ انڈسٹری مکمل طور پر بند ہوگئی تھی اور تمام ستارے اپنے گھروں میں قید ہوگئے تھے۔ لیکن اب کچھ نئی رہنما خطوط کے ساتھ بالی ووڈ آہستہ آہستہ پتری پر اتر رہی ہے اور پروڈیوسر، ہدایتکار، اداکار گھروں سے نکل رہے ہیں۔
ایسی ہی ایک بڑی خبر سلمان خان کے مداحوں کے لئے بھی آرہی ہے۔ کچھ ذرائع کے مطابق خبریں آرہی ہیں کہ سلمان خان جلد ہی اپنی فلم رادھے کی بقیہ شوٹنگ شروع کرنے والے ہیں۔
اس کے لئے ایک اسٹوڈیو بک کیا گیا ہے۔ سلمان راڈھے کی شوٹنگ اگست تک مکمل طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔ لہذا امید ہے کہ فلم دیوالی پر ریلیز ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ سلمان اور دشا پٹانی اس فلم کے لئے ایک خصوصی نغمہ کی شوٹنگ کرنے جارہے ہیں، جو کافی عرصے سے پھنس گیا تھا۔ اس نغمے کی شوٹنگ پہلے باہر ہونے والی تھی لیکن کورونا وبا کے پیش نظر اب اس کی شوٹنگ اسٹوڈیو میں ہی ہوگی۔
پربھودیوا اس فلم کی ہدایتکاری کررہے ہیں۔ جبکہ اتل اگنی ہوتری اور سہیل خان پروڈیوس کررہے ہیں۔ رندیپ ہوڈا بھی اس فلم میں سلمان اور دِشا کے ساتھ ایک اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
اس سے قبل اکشے کمار بھی اپنی فلم 'بیل باٹم' کے بارے میں ایک اہم اعلان کر چکے ہیں، جس کے لئے پوری ٹیم شوٹنگ کے لئے یو کے جانے والی ہے۔ فلم کی شوٹنگ اگست میں شروع ہوگی۔