بھارت میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے بعد اس موضوع پر بالی ووڈ سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ جہاں متعدد مشہور ہستیاں اس فیصلے کی اہمیت کو سمجھنے کی کوشش کررہی ہیں، وہیں بہت سے لوگوں نے وقت پر لیے گئے حکومت کے اس فیصلے کیب تعریف کی ہے۔
اس موضوع پر اداکارہ ملائیکا اروڑا نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ابھی تک کی بہترین خبر جو میں نے لاک ڈاؤن میں سنی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ آخر کار ہمیں لوگوں کی فضول ویڈیو سے چھٹکارا ملا۔
اداکارہ ریچا چڈا نے امریش پوری کے ایک لطیفہ کو ٹوئیٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ہمیشہ سے ان ایپس کو ان انسٹال کرسکتے ہیں۔
کوریوگرافر اور فلمساز فرح خان نے ٹوئیٹر پر اس خبر پر اپنا ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ چین نقشہ بدل رہا ہے، بھارت ایپس پر پابندی عائد کررہا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اگر ہم دنیا کے سب سے بڑے مینوفیکچر سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں چین میں بنی ہر چیزوں پر پابندی عائد کرنے سے پہلے بہتر یہ ہوگا کہ ہم ہر ضروری اشیاء سے لیس ہوجائیں۔حقیقت یہ ہے کہ ہر چیز میں سے کچھ نہ کچھ چیز چین میں ہی تیار کی جاتی ہے۔بغیر سوچے سمجھے عمل کرنے سے مزید مسائل پیدا ہوجائیں گے۔اس وقت جذبات کی نہیں دماغ کی ضرورت ہے۔
ایک اور ٹوئیٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرر ہے اور اس نے راتوں رات یہ سب کچھ حاصل نہیں کیا ہے۔چینی کبھی بھی بغیر حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے کچھ نہیں کرتے ہین۔وہ غیر مذہبی ہوتے ہیں اور وہ اپنے کاموں کو توجہ کے ساتھ کرتے ہیں اور ان کے کاموں میں نظم و ضبط ہوتا ہے۔ان کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو پھر ان کی طرح سوچنا اور کام کرنا شروع کردیں۔
ٹی وی اداکار کوشل ٹنڈن نے انسٹاگرام میں لکھا کہ 'آخر کچھ اچھی خبر'
اداکار نیکیتن دھیر نے بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے پر حکومت کی تعریف کی اور اسے ایک اچھی شروعات قرار دیا۔
مشہور ٹیلی ویژن اداکارہ نیا شرما نے ٹویٹ کیا ،ہمارے ملک کو بچانے کے لئے آپ کا شکریہ۔ ٹک ٹوک نامی اس وائرس کو دوبارہ کبھی بھی اجازت نہیں ملنی چاہئے۔
اداکارہ کامیا پنجبی نے بھی حکومت کے اس فیصلے کی تعریف کی اور لکھا یہ ایک بہت اچھی خبر ہے۔
لداخ میں بھارت اور چین کی سرحدی تنازعہ کے بعد بھارتی حکومت نے 59 چینی ایپس پر پابندی عائد کردی ہے۔
واضح رہے کہ اندازے کے مطابق بھارت میں 120 لوگ ٹک ٹاک کا استعمال کرتے ہیں، جس میں بالی ووڈ کے کئی مشہور شخصیات بھی اس پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔