ممبئی: فلم اداکار اور تاجر سچن جوشی کو بلیک منی معاملے میں پیر کو ایک مقامی عدالت نے 18فروری تک انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
ای ڈی نے اومکار گروپ کے ساتھ اس معاملہ میں منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق ایکٹ (پی ایم ایل اے)2002 کی دفعات کے تحت اتوار کو جوشی کو گرفتار کیا تھا۔
جوشی جے ایم جے گروپ سے منسلک ہوئے ہیں اور یہ گروپ 2017 میں اس وقت سرخیوں میں آیا تھا جب اس نے کاروباری کنگ فشر ولاکو گوا میں خریدا تھا۔
ایجنسی نے اب اس معاملے کا پتہ لگانے کے لئے جانچ شروع کی ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ نے بھی اس سلسلہ میں تحقیقات کی ہے۔
خیال رہے کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے بابو لال ورما اور کمل کشور گپتا، میسرس اونکارا گروپ کے پروموٹروں کو پی ایم ایل اے کے تحت گرفتار کیا تھا۔ اومکار گروپ کے پروموٹرس کے خلاف اورنگ آباد پولیس کی طرف سے ایف آئی آر کی بنیاد پر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ جانچ کررہا ہے۔