روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو آج ایک ہفتہ ہوگیا ہے۔ یوکرین میں اب تک کئی شہریوں کی موت واقع ہوچکی ہے۔ وہیں گزشتہ روز یعنی منگل کو یوکرین پر روس کی جانب سے جاری حملے میں ایک بھارتی طالب علم کی موت ہوگئی ہے۔ اس خبر کے آنے کے بعد سے پورا ملک صدمے میں ہیں۔ وہیں بھارتی طالب علم کی دردناک موت پر بالی ووڈ اداکار فرحان اختر نے بھی غم کا اظہار کیا ہے۔ Death of Indian Student in Ukraine
فرحان اختر نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔اس کے علاوہ فرحان نے حکومت سے تمام ہندوستانی طلبہ کو بحفاظت ہندوستان واپس لانے کی اپیل بھی کی ہے۔ فرحان نے منگل کو ایک ٹویٹ میں لکھا، 'ایک ہندوستانی طالب علم اب یوکرین میں حملے کا شکار ہوگیا ہے، ان کے خاندان کے لیے دکھ محسوس کر رہا ہوں.. میری ان کے ساتھ گہری تعزیت ہے.. امید ہے کہ ہمارے تمام شہری جلد ہی بحفاظت گھر پہنچ سکیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت کے ہزاروں طالب علم میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے یوکرین کا سفر طئے کرتے ہیں'۔ Farhan Akhtar Condoles The Death Of Indian Student In Ukraine
یہاں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے یوکرین میں ہندوستانی طلباء کے بارے میں اپڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ روسی حملے میں یوکرین کے باشندوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ ہندوستانی طالب علم کی موت افسوسناک ہے۔ متوفی طالب علم کرناٹک کے چالگیری کا رہنے والا تھا جس کا نام نوین شیکھرپا گیانگودر تھا۔
واضح رہے کہ حکومت ہند کی جانب سے شروع کیے گئے آپریش گنگا کے تحت چند پروازیں روانہ ہوئی ہے۔ 27 اور 28 فروری تک تقریباً 700 ہندوستانی طلباء کو واپس لایا گیا ہے۔ جاری جنگ کی وجہ سے یوکرین کی فضائی حدود بند کر دی گئی ہے۔ اس لیے یوکرین چھوڑنے کی کوشش کرنے والے بھارتی طلباء کو آپریشن گنگا سے فائدہ اٹھانے کے لیے یوکرین کے قریبی سرحد سے جڑے ملک جیسے پولینڈ، ہنگری، سلوواکیا، رومانیا تک کا سفر پیدل طئے کرنا پڑ رہا ہے۔
خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے کل شام ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، "جس وقت ہم نے اپنی پہلی ایڈوائزری جاری کی تھی اس وقت یوکرین میں ایک اندازے کے مطابق 20 ہزار ہندوستانی طلباء تھے۔ اس تعداد سے تقریباً 12 ہزار یوکرین چھوڑ چکے ہیں، جو کہ یوکرین میں ہمارے شہری کے کل تعداد کا 60 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں: Indian Student, Killed In Ukraine: ’بھارتی طالب علم نوین کی موت کے لئے حکومت ذمہ دار‘