ایس۔ ایس راجامولی کی پین انڈیا فلم 'آر آر آر' 25 مارچ کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے۔ کووڈ کی وجہ سے فلم کی ریلیز کرنے میں تاخیر کی گئی تھی لیکن ایک طویل انتظار کے بعد یہ سینما گھروں میں ریلیز ہوگئی۔ وہیں شائقن فلم کو لے کر کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔ اس دوران ایک چونکا دینے والی خبر بھی سامنے آئی ہے۔ دراصل فلم دیکھتے ہوئے ایک نوجوان کو دل کا دورہ پڑا اور اسپتال لے جاتے وقت ہی اس نے آخری سانس لی۔ Fan Dies of Cardiac Arrest in Anantapur. آندھرا پردیش کے اننت پور میں ایس وی تھئیٹر میں فلم ' آر آر آر' کا بینیفٹ شو دیکھنے کے دوران اوبولیسو نامی ایک پرستار کو دل کا دورہ پڑا تھا۔جس کے بعد اس کے دوست اسے ہسپتال لے کر جارہے تھے کہ راستے میں ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔ Fan Dies While Watching Movie RRR
واضح رہے کہ فلم ' آر آر آر' کافی عرصے سے ریلیز ہونے کا انتظار کر رہی تھی۔ وہیں جونیئر این ٹی آر اور رام چرن کے مداح بھی اس فلم کو دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آرہے تھے۔ کورونا کی وجہ سے اس فلم کی ریلیز کی تاریخ میں کئی بار توسیع کی گئی لیکن آخر کار اسے رواں سال 25 مارچ کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فلم کو شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے اور ناقدین کی جانب سے بھی فلم کو اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ فلم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر راجامولی کی فلم 'باہوبلی' کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔