ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر 3 اپریل کو پنچایت ویب سیریز کو ایمیزون پرائم پر ریلیز کیا گیا تھا، جسے صارفین کی جانب سے کافی اچھا ردعمل ملا۔ اس سیریز میں اداکار جیتیندر کمار، نینا گپتا، رگھوبیر پرساد یادو، فیضل ملک اور چندن رائے نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس ویب سیریز میں جہاں جیتیندر گاؤں پھولیرا کے پنچایت سکریٹری ابھیشیک ترپاٹھی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہیں چندن رائے نے گاؤں کے اسسٹنٹ وکاس کا کردار ادا کیا ہے۔ اس کردار کی اپنی ایک خاصیت ہے، چندن کی اداکاری کو لوگوں کی طرف سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ اسی سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے چندن سے خاص بات کی۔ پیش ہے انٹرویو کے چند اقتباسات
'پنچایت' میں اداکاری کرنے کا موقع کیسے حاصل ہوا؟
چندن رائے ۔ میں روز آڈیشن کے لیے گھر سے نکلتا تھا۔ کاسٹنگ ایجنسی جا کر پوچھتا تھا کہ میرے لیے کوئی کردار ہے کیا؟ ایک دن میں آرام نگر میں روز کی طرح ایک کاسٹنگ ایجنسی کے دورازے کے باہر کھڑی قطار میں لگا ہوا تھا، تو وہاں ایک میرا دوست موجود تھا، اس نے وہاں دفتر میں پنچایت کی کاسٹنگ کی ٹیم سے میری ملاقات کروائی۔ تب وہاں میں نے الیکٹریشین کی کردار کے لیے میں نے آڈیشن دیا اور گھر آگیا۔ ایک دن رگھوبیر سر کے گھر پر بیٹھ کر بولا کہ میں نے پنچایت کے لیے آڈیشن دیا ہے۔ تب سر نے کاسٹنگ ٹیم سے کہا کہ میرا ایک طالب علم چندن نے آڈیشن دیا ہے تو وہ کیسا ہے۔ جب انہوں نے میرا آڈیشن دیکھا اور سوچا کہ الیکٹریشن کے کردار کے بجائے کچھ اور کیوں نہ نئی کوشش کی جائے۔ اگلے دن وکاس شکلا کے کردار کے لیے اسکرپٹ آئی اور میں تیار ہو کر گیا۔ آڈیشن کے اگلے ہی دن مجھے میٹنگ کے لیے بلایا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پھر الیکٹریشین کا کردار سیریز کے ڈائریکٹر دیپک مشرا سر نے خود پلے کیا۔
'پنچایت' میں کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟
چندن رائے ۔ میں ہمیشہ سیکھنے کا عادی رہا ہوں۔ میں کہیں بھی جاتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ مجھے کچھ نہیں آتا بس سیکھنا ہے اور جب میں پنچایت کے سیٹ پر گیا تو وہاں سب لوگ کافی تجربہ کار لوگ تھے۔ پورے دن سب کو میں دیکھتا، سمجھتا اور سیکھتا تھا۔ اداکاری کے علاوہ وہ کیسا برتاؤ کرتے ہیں، کیسے بات چیت کرتے ہیں؟ یہ سب ایک اسکول جیسا تھا۔ جتنے میرے ساتھی اداکار تھے وہ سب میرے لیے بالکل ٹیچر جیسے تھے۔
آپ اصل میں وکاس جیسے ہیں یا اس سے علیحدہ؟
چندن رائے ۔ چندن اور وکاس میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔ وہ میرے لیے ایک کردار ہے جس کو میں نے ڈیولپ کیا ہے لیکن میں اس کے جیسا بالکل نہیں ہوں۔
وکاس کے کردار میں ڈھلنے کے لیے کیا کچھ تیاری کی؟
چندن رائے ۔ میرے لیے اسکرپٹ کسی مقدس کتاب سے کم نہیں تھی کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ یہ میرے لیے ہتھیار ہے۔ میں اس کے ذریعہ ہی وکاس تک پہنچ پاؤں گا۔ جب ہماری شوٹنگ میں تاخیر ہوتی تھی تو میں اسکرپٹ پڑھ لیتا تھا کیونکہ جتنا وقت آپ اسکرپٹ کو دیں گے اتنا آپ کے کردار کو بنیادی مضبوطی ملے گی۔ میں نے بھی وکاس کی بنیاد کو مضبوط کرنے کے لیے خوب اچھے سے اسکرپٹ کو پڑھا اور ایک وقت ایسا آیا کہ میں نے رائٹر سر کو بولا کہ آپ نے پہلے مجھے دیکھا تب انہوں نے وکاس کے کردار کو لکھا۔
وکاس سے کیا سیکھنے کو ملا؟
چندن رائے ۔ پردھان جی یا سکریٹری جی سے ڈانٹ کھانے کے بعد بھی وہ شانت ہی رہتا تھا۔ اسے برا نہیں لگتا تھا وہ پھر سے پیار دکھاتا تھا تو مجھے لگتا ہے کہ یہ چیز وکاس کے اندر ہی بہت اچھی تھی۔ خدا کرے میرے اندر بھی آجائے۔ کوئی کچھ بھی بولے لیکن میں بھی مسکرا کر ان کو پیار ہی کروں۔
آپ ہمیشہ سے اداکار بننا چاہتے تھے؟
چندن رائے ۔ میں تو بچپن سے ہی چاہتا تھا۔ دن رات ریڈیو سنتا رہتا تھا۔ میں فلمی باتیں، نغمے اور ناٹک کے بغیر رہ ہی نہیں سکتا تھا۔ گاؤں میں بجلی نہیں تھی تو بیڑی چارج کر کے بلیک اینڈ وہائٹ ٹی وی پر وی سی آر چلایا جاتا تھا۔ اتوار کی شام میں فلمیں دکھائی جاتی تھیں۔ یہ سب فلموں کا میں دیوانہ ہوا کرتا تھا۔ پڑھائی میں کچھ زیادہ اچھا نہیں تھا۔
اگر کوئی اداکار بننا چاہتا ہے تو ان کو آپ کیا مشورہ دیں گے؟
چندن رائے ۔ ایسے بہت سے لوگ ہیں جن کے من میں، آنکھوں میں یہ خواب ہے۔ ان سب سے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ سب سے پہلے آنکھیں بند کرو اور دیکھو کہ آپ کے اندر کیا ہے؟ اگر آپ کو لگے کہ مجھ میں وہ بات ہے، میں کر سکتا ہوں، اس میں اپنا مستقبل دیکھ سکتا ہوں تبھی آپ ممبئی آو۔ آپ کا خیر مقدم ہے۔ لیکن اگر آپ اس کی رونق یا پھر آپ بہت خوبصورت ہیں، ورزش خانہ میں پسینہ بہا کر تھوڑی باڈی بنا کر ہیرو بننے کی سوچ رکھ رہے ہیں تو یہ سب سوچ کر مت آئیے، کچھ نہیں ملے گا۔
آپ بہار کے رہنے والے ہیں تو نام کے پیچھے یہ رائے کیسے؟
چندن رائے ۔ رائے اس لیے کیونکہ جیسا میں نے بتایا کہ میں ہمیشہ سے فلمی تھا تو سوچتا تھا کہ جب اسکرین پر میرا نام آئے گا چندن رائے تو مزہ نہیں آئے گا۔ مجھے ومل رائے بہت اچھے لگتے تھے۔ جب میں نے ان کی فلم دو بیگھا زمین دیکھی تو میں اتنا متاثر ہوا کہ میں رائے سے رائے کر دیا۔
'پنچایت' کا دوسری قسط آئیگی؟
چندن رائے ۔ اس کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔ جب تک لاک ڈاؤن ختم ہوگا تب تک اسکرپٹ بھی تیار ہو جائے گی۔ ہدایتکار سر اور رائٹر سر کے مطابق یہ جلد ہی آئی گی۔