روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعہ کو چھ روز ہوگئے ہیں۔ روس، یوکرین کی راجدھانی کئیو پر مسلسل میزائل سے حملہ آور ہے۔ ان خبروں کے درمیان ایک اور خبر یہ آئی ہے کہ سابقہ مس یوکرین انستاسیا لینا نے بھی روس کے خلاف ہتھیار اٹھا لیا ہے۔ انہوں نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے، جو اب انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ Ex Miss Ukraine Joins Fight Against Russia
واضح رہے کہ مس یوکرین نے یہ تصویریں جنگ شروع ہونے والے دن یعنی 24 فروری کو شیئر کی تھی۔ یوکرین فوج کے یونیفارم میں ملبوس لینا نے انسٹاگرام میں اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے روس کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' یوکرین کے ساتھ کھڑے ہوجاؤ اور اس کے لیے اپنے ہاتھ آگے بڑھاؤ'۔ Ex Miss Ukraine Anastasiia Leena
ڈیلی میل میں شائع ہوئی خبر کے ماطابق سابقہ مس یوکرین کے قافلے میں اب بہت سے لوگ روسی صدر ولادیمر پوتن کی فوج کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے شامل ہوگئےہیں۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق، لینا، جس نے 2015 میں مس یوکرین کا مقابلہ جیتا تھا، نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ روسی فوجیوں کے خلاف مزاحمت میں شامل ہوں گی۔ واضح رہے کہ لینا اس وقت ترکی میں پبلک ریلیشن منیجر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
آپ کو بتادیں کہ سابق باکسنگ چیمپئین اور کئیو شہر کے مئیر وٹالی کلٹسکو بھی روس کے خلاف جاری جنگ میں شامل ہوگئے ہیں۔ ان کے ذریعہ روس پر حملہ کرنے کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں: Film Adipurush Release Date: فلم 'آدی پُروش' کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان