بالی ووڈ کی فلموں کی بات کی جائے تو آج کل لوگوں کی زندگی یا بائیوپک خوب بن رہی ہے۔
وہیں سماج میں پھیل رہی بیماریوں پر بھی فلمیں بنائی جا رہی ہے، جس سے لوگ بیدار ہوں۔
اسی تعلق سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے چھپاک فلم کی ہدایت کار میگھنا گلزار نے بتایا کہ میں شکریہ ادا کرتی ہوں لوگوں کا اس فلم کے لیے اچھا ریسپونس دے رہے ہیں۔ فی الحال چھپاک 10 جنوری کو سنیما گھرون مین دیکھی جائے گی۔
مزید پڑھیں: چھپاک پر پابندی کے لیے کورٹ میں عرضی
انہوں نے کہا کے سماج میں ہر تیسرے چوتھے دن ایسڈ اٹیک کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں اور یہ اتنے تیزی سے ہو رہا ہے اس میں کوئی بھی بحث نہیں ہوتی۔
انہوں نے مزید کہام کہ اسی خیال کو رکھتے ہوئے ایسڈ اٹیک پر فلم بنائی ہے اور مجھے امید ہے کہ چھپاک فلم لوگوں کو کافی پسند آئے گا۔