کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ کورونا کے پھیلنے کے ساتھ ہی دنیا بھر میں فلموں کی نمائش، موسیقی پروگرام اور کنسرٹ ملتوی یا منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
آشا بھونسلے نے کہا 'ہر صنعت اس وبا سے متاثر ہوئی ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ انٹرٹینمینٹ مضبوطی سے واپسی کرے گا۔'
انہوں نے کہا کہ' ہم سب کو تفریح پسند ہے اور اتنے طویل عرصہ تک گھروں میں رہنے کے بعد ہم سنیما دیکھنا یا موسیقی پروگراموں میں جانا چاہیں گے ۔ آخر کار انسان سماجی مخلوق ہے۔ '