ETV Bharat / sitara

کورونا وائرس کے سبب 'مشن امپوسیبل' کی شوٹنگ متاثر

author img

By

Published : Feb 26, 2020, 8:04 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:18 PM IST

ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی آنے والی فلم 'مشن امپوسیبل 7' کی شوٹنگ یورپی ملک اٹلی میں ہونے والی تھی، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے پیرا ماؤنٹ اسٹیڈیو نے شوٹنگ ملتوی کردی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے اٹلی میں مشن امپوسیبل کی شوٹنگ متاثر

ہالی ووڈ سپراسٹار ٹام کروز کی آنے والی فلم 'مشن امپوسیبل 7' کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وجہ سے روکنا پڑی۔

پیراماؤنٹ پکچرس نے پیر کے روز بتایا کہ ٹام کروز کی مشن امپوسیبل (ایم آئی) سیریز کی ساتویں فلم کو اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے روکنا پڑا ہے۔ اٹلی میں اس فلم کی تین ہفتوں کی شوٹنگ ہونی تھی، جس پر پیرا ماؤنٹ اسٹیڈیو نےملتوی کردی۔

فلم کی شوٹنگ پیر کے روز اٹلی کے وینس شہر میں شروع ہونی والی تھی۔

وینس میں اتوار کو دو روزہ لیگون سٹی سالانہ تقریب کو منسوخ کردیا گیا۔اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے تقریبا 220 معاملے سامنے آچکے ہیں، جس کے بعد اٹلی نے اپنے زیادہ آبادی والے علاقوں کو بند کردیا ہے تاکہ بیماری کو پھیلنے سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ مشن امپوسیبل سریز کی تمام فلموں نے بڑے پردے پر زبردست کامیابی حاصل کی ہے اور اب مداحوں کو اس کے آئندہ قسط کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔

فلم کی ساتویں پارٹ میں ٹام ایک بار ایتھن ہنٹ کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔اس سیریز اور ٹام کروز کے بھارت میں بھی بے شمار مداح ہیں اور فلم کی ریلیز سے کئی بار بھارتی فلموں کا کاروبار بھی متاثر ہوتا ہے۔اس بار فلم کی ریلیز کی تاریخ 23 جولائی 2021 منتخب کی گئی ہے۔

فلم کی ہدایت کرسٹوفر میکوین کررہے ہیں اور فلم میں ٹام ایک بار پھر قابل تعریف ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کے گزشتہ پارٹ کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کے پیروں اور پسلیوں میں بہت چوٹ آئی تھی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.