ETV Bharat / sitara

کنگنا دو شخصیات کی ملکہ ہیں: انوراگ باسو

author img

By

Published : Dec 28, 2020, 3:57 PM IST

' فلم برفی' کے ہدایتکار نے کہا کہ گینگسٹر کی شوٹنگ کے دوران کنگنا کو ہر چیز کے لئے رہنمائی کی ضرورت تھی لیکن وہ چیزیں جلدی سیکھتی ہیں۔عوام کے درمیان پیدا ہوئی کنگنا کی نئی شخصیت کے بارے میں باسو نے کہا کہ انہیں یہ زیادہ سمجھ نہیں آتا اور محسوس کرتے ہیں کہ اب دو کنگنا ہے۔

فلمساز انوراگ باسو
فلمساز انوراگ باسو

ہدایتکار انوراگ باسو نے سنہ 2006 میں ریلیز ہوئی فلم گینگسٹر کے ذریعہ کنگنا رناوت کو بڑے پردے سے روبرو کروایا تھا۔انہوں نے کنگنا کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'وہ اس والی کنگنا کو نہیں جانتے ہیں'۔

گنگنا کو اپنی فلم میں موقع دینے کے علاوہ انوراگ نے کنگنا کے ساتھ مرڈر، لائف این میٹرو اور کائٹس جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ویب لائڈ کے ساتھ ہونے اپنے حالیہ انٹرویو میں فلمساز نے کنگنا کے تعلق سے کچھ باتیں کی۔فلمساز نے بالی ووڈ میں پہلا قدم رکھنے والی کنگنا اور گزشتہ چند برسوں کے درمیان عوام میں پیدا ہوئی کنگنا کی نئی شخصیت کے بارے میں بات کی۔

انوراگ نے بتایا کہ کنگنا کو شروعاتی دنوں میں ہر چیز کے لیے رہنمائی کی ضرورت ہوتی تھی، لیکن وہ بہت جلدی سیکھ لیا کرتی تھی اور گینگسٹر کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے کنگنا کی صلاحیتوں کو نکھرتے ہوئے دیکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کن چیزوں کی وجہ سے انہوں نے کنگنا کو گینگسٹر میں سمرن کے کردار کے لیے منتخب کیا تھا۔انوراگ بتاتے ہیں ان کی شخصیت میں کچھ تازگی اور نیا پن تھا۔

حالانکہ فلمساز نے کنگنا کے اس نئے شخصیت کو جاننے سے انکار کیا ہے، جو وہ گزشتہ چند سالوں میں بن چکی ہیں۔انوراگ نے کہا کہ ' ہم عام طور پر نہین ملتے ہیں، لیکن جب بھی ہم ملتے ہیں تو وہ کنگنا نہیں ہوتی جسے میں ذاتی طور پر جانتا ہوں۔اس لیے مجھے لگتا ہے کہ یہاں دو کنگنا ہیں۔دوسری والی کے بارے میں مجھے سمجھ نہیں آتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.