ETV Bharat / sitara

ہدایتکار فراز انصاری کو کرتا پاجامہ میں ریستوران میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 7:20 AM IST

فلم ڈائریکٹر فراز عارف انصاری نے بنارس کے ایک ہوٹل کے بارے میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'کرتا پاجامہ اور کولہا پوری چپل پہننے کی وجہ سے ریستوران انتظامیہ نے انہیں اندر داخل ہونے سے منع کردیا، جس کے بعد سے ان کا ٹویٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

ہدایتکار فراز انصاری کو کرتا پاجامہ میں ریستوران میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی
ہدایتکار فراز انصاری کو کرتا پاجامہ میں ریستوران میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی

اترپردیش کے ضلع بنارس کے مہمور گنج علاقے میں واقع مالیکیول ریستوران کے حوالے سے فلم ڈائریکٹر فراز عارف انصاری نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ 'کرتا پاجامہ اور کولہا پوری چپل پہننے کی وجہ سے ریستوران انتظامیہ نے انہیں اندر داخل ہونے سے منع کردیا ہے، جس کے بعد سے ان کا ٹویٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے پورے معاملے کی حقیقت جاننے کے لیے ریستوران انتظامیہ سے بات چیت کی، جس میں ہوٹل کے جنرل منیجر نے بتایا کہ ان کو ریستوران میں داخل ہونےسے منع کیا گیا ہے یہ سچ ہے، لیکن یہ سچ نہیں ہے کہ ان کو کرتا پاجامہ اور کولہا پوری چپل پہننے کی وجہ سے اندر داخل ہونے سے منع کیا گیا ہے۔

ہدایتکار فراز انصاری  ٹوئیٹ
ہدایتکار فراز انصاری ٹوئیٹ

انہوں نے کہا کہ ریستوران کی پالیسی ہے کہ اگر کوئی شخص کرتا پاجامہ میں ہے تو وہ چپل پہن کر ریستوران آسکتا ہے، لیکن جو لوگ جنس شرٹ پہنے ہوئے تھے ان کو جوتا پہننا لازم ہے۔ ان کے گروپ میں کچھ ایسے لوگ شامل تھے، جو جنس اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے تو تھے لیکن انہوں نے جوتا نہیں پہنا تھا، بلکہ وہ عام چپل میں تھے۔ اس کے لیے ان سے معافی بھی مانگی گئی ہے اور ہوٹل کے مالک سے بھی ان کی بات ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ ہدایتکار فراز عارف انصاری نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بنارس کے مولیکیول ریستوران میں مجھے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، کیونکہ میں نے کرتا پاجامہ اور کولہا پوری چپل پہنا ہوا تھا۔ ہوٹل کا مینجیر نہ صرف بدتمیز تھا بلکہ مغرور بھی تھا۔ اب بھارتی ریستوران میں بھارتی لباس پہن کر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

اس کے بعد ہدایتکار نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ' ریستوران کے مالک ساحل سامبھی کو انسٹاگرام میں ٹیگ کرنے کے بعد انہوں نے مجھے فون کیا اور معافی بھی مانگی اور وعدہ بھی کیا کہ ریستوران مینیجر کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جس نے بھارتی کپڑے پہننے کی وجہ سے ہمارے ساتھ بدتمیزی اور ہماری بے عزتی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.