ETV Bharat / sitara

دیا مرزا کی 39 ویں سالگرہ

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ دیا مرزا آج 39 برس کی ہوگئی ہیں۔ سنہ 2000 میں مس انڈیا میں دوسرا مقام حاصل کرنے والی دیا نے بھلے ہی کم فلموں میں نظر آئی ہوں لیکن انہوں نے ہمیشہ اپنی اداکاری کے ذریعہ لوگوں کے دلوں میں منفرد جگہ بنائی ہے۔

دیا مرزا کی 39 ویں سالگرہ
دیا مرزا کی 39 ویں سالگرہ
author img

By

Published : Dec 9, 2020, 2:35 PM IST

رہنا ہے تیرے دل میں معصوم سی مسکراہٹ والی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی دیا مرزا کی پیدائش 9 دسمبر کو 1981 میں حیدرآباد میں ہوئی۔

دیا کی ماں دپیا ایک بنگالی ہندو ہیں جبکہ ان کے والد فینک ہیڈریچ ایک جرمن گرافک ڈیزائنر تھے۔جب دیا چار سال کی تھی تب ان کے والدین نے علیحدگی کا راستہ اختیار کرلیا تھا۔

دیا مرزا کی 39 ویں سالگرہ
دیا مرزا کی 39 ویں سالگرہ

جس کے بعد ان کی والدہ نے حیدرآباد کی ایک دکنی مسلم شخص احمد مرزا سے دوسری شادی کرلی تھی۔ دیا کو احمد مرزا سے اتنی محبت تھی کہ انہوں نے اپنے سوتیلے والد کی کنیت اپنائی اور اپنے نام کے آگے مرزا لکھنا شروع کردیا۔

آپ کو تو یاد ہی ہوگا کہ سنہ 2000 میں دیا نے مس انڈیا میں دوسرا مقام حاصل کیا تھا اور بعد میں انہوں نے مس ​​ایشیاء پیسیفیک کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔ اس خطاب نے ہی انہیں بالی ووڈ کی جگمگاتی دنیا میں اپنا نام بنانے کا موقع دیا اور اس کے بعد سے انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

سنہ 2001 میں انہوں نے رہنا ہے تیری دل فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔جس میں انہوں نے رینا ملہوترا کا کردار ادا کیا۔اس فلم میں دیکھائی گئی ریا کی معصومیت بالی ووڈ شائقین کو بہت پسند آئی اور آج بھی لوگ اس فلم کو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔اسی فلم کے ذریعہ تمل اداکار مادھون نے بھی بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

اس فلم کے بعد دیا بالی ووڈ کے کئی مشہور چہروں کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئی۔سنہ 2001 میں انہوں نے ارجن رامپال کے ساتھ دیوانہ پن فلم میں کام کیا، وہیں سنہ 2002 میں تم کو نہ بھول پائیں گے میں سلمان خان کے ساتھ رومانوی انداز میں نظر آئیں۔لیکن 2003 میں ریلیز ہوئی فلم دم نے ریا کو راتوں رات مشہور کردیا تھا۔اس فلم میں وہ وویک ابرائے کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئی تھی۔

سال 2005 کی فلم دس میں دیا سنجے دت، زاید خان اور ابھیشیک بچن کے ساتھ نظر آئی تھی۔اس کے بعد اداکارہ سنہ 2019 کی فلم تھپڑ میں نظر آئی۔

دیا مرزا نے 18 اکتوبر 2014 کو اپنے بزنس پارٹنر ساحل سانگا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔حالانکہ یہ رشتہ زیادہ دن تک نہیں رہ پایا اور سنہ 2019 مین دونوں نے اپنے راستے الگ کرلئیے۔

دیا فلموں میں اداکاری کرنے کے علاوہ انہیں پروڈیوس بھی کرتی ہیں اور ہمیشہ اپنے سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں کو ماحولیات کے تئیں بیدار کرتی رہتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.