ETV Bharat / sitara

'دیسی گرل' پریانکا چوپڑا کا بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک کا سفر - یوم پیدائش کے موقع پر آئیے نظر ڈالتے ہیں

دیسی گرل پریانکا چوپڑا جو نہ صرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی ایک خاص جگہ بنا چکی ہیں، آج ان کی 38 ویں سالگرہ ہے۔ ان کے یوم پیدائش کے موقع پر آئیے نظر ڈالتے ہیں فلمی سفر اور ان کے کارناموں پر۔

'دیسی گرل' پرینکا چوپڑا کی بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک کا سفر

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 12:04 PM IST

Updated : Jul 18, 2020, 2:17 PM IST

بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اپنی ایک منفرد شاناخت قائم کرنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا آج اپنی 38 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ انہوں نے اپنی خوبصورتی اور اپنی بہترین اداکاری سے تمام لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

'دیسی گرل' پریانکا چوپڑا کا بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک کا سفر

پریانکا اپنے شروعاتی دنوں میں تیرہ سال کی عمر میں امریکہ میں اپنی خالہ کے ساتھ رہائش پذیر رہیں، جہاں انہوں نے قریب تین سال گزارے اور اسی دوران وہاں اسکول میں داخلہ لیا، انہیں امریکہ میں نسلی امتیاز کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

پرینکا چوپڑا
پرینکا چوپڑا

پرینکا امریکہ سے تین سال کے بعد بھارت واپس آئیں، انہوں نے بریلی کے آرمی پبلک اسکول میں اپنی ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کی۔ پریانکا امریکہ میں 'مس انڈیا مقابلہ' کی دوسری فاتح تھیں۔

پرینکا چوپڑا
پرینکا چوپڑا

انہوں نے 'مس انڈیا ورلڈ' کا خطاب بھی اپنے نام کیا، جس میں انہوں نے مس ​​ورلڈ کا تاج اپنے نام کیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پانچویں بھارتی تھیں۔

2003 میں انہوں نے 'دی ہیرو' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ سنی دیول اور پریتی زینٹا نظر آئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ایک کے بعد ایک ہندی فلموں میں کام کیا۔

انہیں 'انداز' ، 'اعتراض' ، 'فیشن' ، 'کمینے'، '7 خون معاف' ، 'برفی' ، اور 'باجیراؤ مستانی'

میں بہترین اداکاری کے لئے فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا ہے۔

سنیما میں ان کی شراکت کے لئے انہیں حکومت ہند نے 'پدم شری' سے بھی نوازا ہے۔

پرینکا چوپڑا
پرینکا چوپڑا

اس کے علاوہ انہوں نے 'اعتراض' کے لیے بیسٹ ولین فیمیل اور انٹر نیٹ پر موسٹ سرچڈ فیمیل اداکارہ کے لیے گلوبل انڈین فلم ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

ان ایوارڈز کے علاوہ ان کے نام انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ، لائنز گولڈ ایوارڈ، نیشنل فلم ایوارڈ، پیپلز چوائس ایوارڈ شامل ہیں۔

پریانکا چوپڑا کو آخری بار فلم 'دی اسکائی از پنک' میں دیکھا گیا تھا۔ فلم میں پرینکا کے ساتھ فرحان اختر اور زائرہ وسیم مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔ فلم کی ہدایتکاری سونالی بوس نے کی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر پرینکا چوپڑا، سدھارتھ رائے کپور اور رونی اسکروالا ہیں۔

Last Updated : Jul 18, 2020, 2:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.