ETV Bharat / sitara

محمد رفیع کے سدا بہار نغمے آج بھی مقبول - محمد رفیع کے نغمے

ہندوستانی میوزک انڈسٹری افسانوی گلوکار محمد رفیع کے بغیر نامکمل ہے۔ سنہ 1950 سے سنہ 1970 کے درمیان تمام میوزک ڈائریکٹر کے پسندیدہ گلوکار محمد رفیع ہوا کرتے تھے۔ رفیع صاحب کو گزرے ہوئے 40 سال ہو چکے ہیں۔ ہندوستانی میوزک انڈسٹری کے سب سے روشن ستارے محمد رفیع کا 31 جولائی سن 1980 کو انتقال ہو گیا۔ آئیے! ان کی برسی کے موقع پر ان کے سدا بہار نغموں کو دوبارہ گنگناتے ہیں۔

author img

By

Published : Jul 31, 2020, 7:09 PM IST

آج ہندی سنیما کے مشہور و معروف گلوکار محمد رفیع کی 40 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ 24 دسمبر 1924 کو ایک متوسط طبقے کے مسلمان گھر میں پیدا ہوئے رفیع کا رحجان شروع سے ہی موسیقی کی طرف تھا۔

بھارتی موسیقی کا ایک روشن ستارہ 31 جولائی 1980 کو دنیا کو الوداع کہہ دیا تھا۔ ان کی موت کے چالیس برس کے بعد بھی ان کی شاہانہ آواز آج بھی کانوں کو سکون دیتی ہے۔

آج ان کی برسی پر آئیے ان کے کچھ یادگار گانوں پر ایک نظر ڈالیں

وجئے آنند کی فلم کا مشہور گانا کھویا کھویا چاند کھلا آسمان دیو آنند اور وحیدہ رحمان پر فلمایا گیا تھا۔ یہ فلم سنہ 1960 کو ریلیز ہوئی تھی، یہ گانا آج بھی لوگوں کے پسندیدہ نغموں میں سے ایک ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

فلم دی ٹرین کا گانا 'گلابی آنکھیں جو تیری دیکھیں' کو محمد رفیع نے اپنی آواز دی تھی۔ یہ گانا راجیش کھنہ پر فلمایا گیا تھا، اس گانے کو آر ڈی برمن نے کمپوز کیا گیا۔

سنہ 1971 میں ریلیز ہوئی فلم ہاتھی میرے ساتھی کا ہٹ ٹریک نفرت کی دنیا کو چھوڑ کے اب بھی لوگوں کی پسندیدہ ہیں۔یہ گیت جانوروں اور انسانوں کے مابین محبت کے رشتہ کو ظاہر کرتی ہے۔

اداکار شمی کپور پر فلمایا گیا گانا 'بدن پہ ستارے لپیٹے ہوئے' میں بھی محمد رفیع نے اپنی آواز دی ہے۔یہ نغمہ آج بھی لوگوں کے دل کے بہت قریب ہے۔

سنہ 1970 میں شکتی سمانتا کی ریلیز ہونے والی فلم پاگل کہیں کا گانا' تم مجھے یوں بھولا نہ پاؤں گے' محمد رفیع کے سدابہار گانوں میں سے ایک ہے۔یہ گانا شمی کپور اور آشا پاریک پر فلمایا گیا تھا۔

فلم کشمیر کی کل میں شمی کپور اور شرمیلا ٹیگور پر فلمایا جانے والا گانا یہ چاند سا روشن چہرہ نے آج بھی سامعین کے دل و دماغ پر الگ پہچان رکھتا ہے۔

آج بھی فلم سورج کا مشہور ترین نغمہ بہارؤں پھول برساؤ میرا محبوب آیا بہترین رومانٹک ٹریک میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

محمد رفیع نے 700 سے زائد فلموں میں سے 26 ہزار نغموں میں اپنی آواز دی ہے۔انہوں نے انگریزی اور دیگر یوروپی زبانوں میں بھی گانے گائے ہیں۔سنہ 1965 میں حکومت ہند نے انہیں پدم شری سے نوازا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.