ETV Bharat / sitara

ڈی ڈی ایل جے: جب ہر عاشق جوڑا خود کو راج اور سمرن سمجھنے لگا

author img

By

Published : Oct 20, 2020, 6:00 PM IST

شاہ رخ خان اور کاجول کی رومانوی فلم 'دلوالے دلہنیا لے جائیں گے' نے آج پورے 25 سال مکمل کرلیے ہیں۔ اس فلم نے ہندی سنیما میں نئی تاریخ لکھی ہے۔ جا سمرن جی لے اپنی زندگی سے لے کر بڑے بڑے شہروں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں جیسے ڈائیلاگ آج بھی لوگوں کی زبان پر زندہ ہیں۔

ڈی ڈی ایل جے کے 25 سال مکمل
ڈی ڈی ایل جے کے 25 سال مکمل

سنہ 1995 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی مشہور زمانہ فلم 'دل والے دلہنيا لے جائیں گے' 19 برسوں سے مسلسل ممبئی کے مراٹھا مندر سنیما گھر میں لگی ہوئی ہے۔

تاہم 12 دسمبر کو فلم کے جب ایک ہزار ہفتے ہو جائیں گے تو اسے تھیٹیر سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے اس فلم کا ایک شو صبح ساڑھے گیارہ بجے سے دکھایا جاتا رہا ہے۔

ڈی ڈی ایل جے کے 25 سال مکمل

ممبئی کے معروف انگریزی اخبار مڈ ڈے سے بات کرتے ہوئے مراٹھا مندر کے مینیجنگ ڈائریکٹر منوج دیسائی کا کہنا تھا کہ ’فلم کافی عرصے سے اچھا بزنس کر رہی تھی لیکن گزشتہ کچھ وقت سے ٹکٹوں کی فروخت میں خاصی کمی آئی ہے'۔

منوج دیسائی کے مطابق اب یہ فلم باقاعدہ طور پر ٹی وی پر بھی دکھائی جاتی ہے اس کی وجہ سے بھی اب ناظرین تھیٹر کا رخ کم کرتے ہیں۔

اس فلم کی کامیابی کے بعد کاجول اور شاہ رخ خان کی ایک جوڑی بن گئی۔ جس کے بعد ان دونوں اداکاروں نے کئی اور فلموں بھی بہترین اداکاری کی۔’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ شاہ رخ خان اور کاجول کی وہ فلم ہے جس نے بالی وڈ میں ان دونوں کی جوڑی کو پروان چڑھنے کا راستہ فراہم کیا۔اس فلم کی کامیابی کے بعد ان دونوں اداکاروں نے کئی دوسری فلموں بھی بہترین اداکاری کی۔

یش چوپڑا کے بیٹے آدتیہ چوپڑا کی یہ پہلی فلم تھی جسے انہوں نے ہی لکھا اور ڈائریکٹ بھی کیا تھا۔اس فلم کو کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے اور اس کا شمار بالی وڈ کی بہترین فلموں میں ہوتا ہے جس نے تفریح کے ساتھ ساتھ بہترین بزنس بھی دیا۔

وہیں جہاں اس فلم کی کہانی، کردار اور اداکاری نے نئے بلندیوں کو چھوا وہیں جتین للت کی موسیقی نے فلم میں چار چاند لگادئیے، جو لوگوں کو آج تک یاد ہیں۔

اتنا ہی نہیں ڈی ڈی ایل اجے مداحوں کے لیے خوش خبری یہ بھی ہے کہ اس فلم کے شاندار 25 سال مکمل کرنے کے موقع پر ہارٹ آف لنڈن بزنس آلائنس نے اعلان کہ لنڈن کے لیسٹر اسکوائر میں فلم کے لیڈ اداکارؤں کے کانسے کے مجسمے کی افتتاح کی جائے گی۔

'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' مجسمہ سنیما کے بہترین لمحات میں سے ایک ہوگا جو ہمیشہ کے لیے امر ہوجائیگا۔جو ہیری پورٹر، لاریل اینڈ ہارڈی اور ونڈرین ویمن کے مجسمے کے ساتھ ہندی سنیما کا نام پورے دنیا میں روشن کریگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.