ETV Bharat / sitara

سونو سود نے کووڈ ویکسینیشن کے رجسٹریشن کے لیے نئے پروگرام کا آغاز کیا - کوریج رضاکارانہ نیٹ ورک

بالی ووڈ اسٹار سونو سود نے جمعہ کے روز ایک نیا پروگرام کوریج (COVREG) کا آغاز (Launch of a new initiative COVREG) کیا ہے جس کا مقصد دیہی بھارت میں کووڈ ویکسینیشن رجسٹریشن کے لیے دنیا کا سب سے بڑا رضاکارانہ پروگرام بنانا ہے۔

Sonu Sood
سونو سود
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 9:18 AM IST

سونو سود نے جمعہ کے روز ایک نیا اقدام کوریج کا آغاز (Launch of a new initiative COVREG) کیا ہے، جس کا مقصد دیہی بھارت میں ویکسینیشن کے اندراج کے لیے دنیا کا سب سے بڑا رضاکارانہ پروگرام بنانا ہے۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فنٹیک میجر اسپائس منی کے ذریعہ یہ طاقتور اثر دار اقدام اپنی ویب سائٹ کے ذریعہ رضاکاروں کی مدد کرے گا۔

اس نے مزید کہا گیا ہے کہ "ایک بار رضاکاروں نے اس اقدام کے لیے اندراج کرلیا تو انہیں ایک ایسا ایپ فراہم کیا جائے گا جس میں تقریباً 95 کروڑ بھارتی دیہی آبادی کے لیے کووڈ ویکسین رجسٹریشن کی مدد کی جائے گی، جس میں کل بھارتی آبادی کا 65 فیصد سے زیادہ حصہ شامل ہے۔" جب کہ اسپائس منی ایپ کو بنانے کے لیے تکنیکی مہارت فراہم کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کوریج (COVREG) کو وزارت صحت نے ایپلیکیشن سروس پرووائڈر (اے ایس پی) کی حیثیت سے اختیار کیا ہے، جس میں محفوظ کوئن API شامل ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا "یہ پہلا ASP سے چلنے والا B2B ایپ ہوگا جو دیہی بھارت میں کووڈ ویکسینیشن رجسٹریشن میں معاون ماڈل کی اجازت دیتا ہے۔"

کوریج (COVREG) رضاکارانہ طور پر فائدہ اٹھانے والوں کو تعلیم دلانے اور اس کے آس پاس کی عمومی خرافات کو ختم کرکے ویکسین میں ہچکچاہٹ کے خاتمے کے لیے بھی کام کریں گے۔ وہ دیہی شہریوں اور ٹیکے لگانے کی دونوں خوراکوں کے لیے بک سلاٹس درج کریں گے اور لوگوں کو حفاظتی ٹیکوں کے مراکز تک پہنچنے کو یقینی بنانے کے لیے فالو اپ بھی کریں گے۔

رضاکاروں کو کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کی تربیت بھی دی جائے گی، جیسے شناختی ثبوت کی کمی جس میں وہ آن لائن پین کارڈ کے لیے درخواست دہندگان کی مدد کریں گے۔ اس کے علاوہ سونو سود چیریٹی فاؤنڈیشن کے ساتھ کام کرنے والے رضاکاران کوریج رضاکارانہ نیٹ ورک کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سونو سود کی مدد نے یوگمایا کی جان بچائی

جانیے ایم پی کی 'لیڈی سونو سود' وندنا تیکام کو؟

’عوام کو بھی حکومت سے سوال کرنا چاہیے کیونکہ سوال پوچھنا ہمارا حق ہے‘

اس فاؤنڈیشن کا مزید مقصد ہے کہ خصوصی طور پر اس اقدام کی حمایت کرنے کے لیے بڑی تعداد میں رضاکاروں کی تقرری کی جائے۔ بھارت میں کووڈ 19 کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے ویکسینیشن وقت کی ضرورت ہے۔ دیہی بھارت اس وبائی مرض کا مقابلہ کرنے میں جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور اب ویکسین کے اندراج سے بھی جدوجہد کر رہا ہے۔

اسپائس منی کے بانی دلیپ مودی نے کہا "دیہی شہریوں کو ڈوز دینے کے لیے اندراج میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہم نے کوریج (COVREG) کا یہ معاون ماڈل تیار کیا ہے جس میں رضاکار حفاظتی ٹیکوں کے سفر کے دوران دیہی شہریوں کو سنبھالیں گے اور ٹیکوں کی دونوں خوراکوں کی بکنگ میں سہولت فراہم کریں گے۔" .

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.