اداکارہ سونا کشی سنہا کووڈ 19 کی وبائی مرض کے درمیان تمام طبی عملے کی حفاظت کے لیے پی پی ای کٹس کی مہم کی شروعات کی ہے کیونکہ ان کے مطابق اسپتال میں اس وقت کٹس کی کمی ہے۔
سوناکشی نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹر، نرس اور سبھی ہیلتھ کئیر پروفیشنل ہمیں محفوظ رکھنے اور تمام مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہےہیں۔مجھے نہیں لگتا کہ دوسروں کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنا کوئی کوئی بڑا کام نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے اسپتالوں میں پی پی ای کٹس کی کمی ہے اور طبی عملے کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔اس مہم کی مدد سے میں سبھی مداحوں سے پی پی ای کٹس کے لیے دل سے عطیہ کرنے کی اپیل کرتی ہوں،یہ سیدھے ان اسپتالوں تک پہنچے گا جنہیں ضرورت ہے۔یہ وقت کا تقاضا ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم سب اس لڑائی میں ایک ساتھ ہیں۔
اس مہم میں سوناکشی کی مدد کرنے والے مداحوں کو سوناکشی فیس بک پر سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کریں گی جو 25 سے 100 کٹس عطیہ کررہے ہیں۔وہی ایک خصوصی ویڈیو پیغام ان لوگوں کو ترسیل کریگی اور جو 200 سے زائد کٹس کےلیے عطیہ کریں گے ان کو اداکارہ کے ساتھ ویڈیو کال کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔