ETV Bharat / sitara

کیا اب سنیما ہال کے بجائے آن لائن فلمیں ریلیز ہوں گی؟ - پونماگل وندھال

لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام سنیما ہال بند ہیں۔ اس صورت میں فلمساز ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فلمیں ریلیز کر رہے ہیں۔ مختلف زبانوں کی 7 فلموں کی ریلیز کا اعلان کیا گیا ہے، جو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے جارہی ہیں۔ جس میں امیتابھ بچن اور آیوشمان کھرانا کی فلم 'گلابو سیتابو' اور جیوتیکا کی 'پونماگل وندھال' سمیت کل سات فلمیں شامل ہیں۔

Covid-19 effect, 7 films cconfirmed for straight to ott released
کیا اب سنیما ہال کے بجائے آن لائن فلمیں ریلیز ہوں گی؟
author img

By

Published : May 16, 2020, 1:34 PM IST

بالی ووڈ انڈسٹری کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے انتہائی خراب حالت میں ہے۔ ایسی صورتحال میں فلم کی شوٹنگ ممکن نہیں ہے اور سنیما ہال بند ہونے کی وجہ سے فلمیں بھی ریلیز نہیں ہو رہی ہیں۔ ایسی صورتحال میں فلمساز ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا سہارا لے رہے ہیں۔

آن لائن ریلیز ہونے والی فلموں میں ملک کی کئی زبانوں کی فلمیں شامل ہیں۔ امیتابھ بچن اور آیوشمان کھرانا اسٹارر شوجیت سرکار کی فلم 'گلابو سیتابو'، ودیا بالن کی اداکاری والی 'شکنتلا دیوی'، جیوتیکا اسٹارر 'پونماگل وندھال' جیسی دیگر کئی فلموں کا پریمیئر مئی سے اگست تک ایمیزون پرائم ویڈیو پر پیش کیا جائے گا۔

شجیت سرکار کی فلم 'گلابو سیتابو' کے پریمیئر کے اعلان کے بعد، ایمیزون پرائم ویڈیو نے آج ایسی ہی چھ بھارتی فلموں کا اعلان کیا ہے جو ڈیجیٹل طور پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کی جائیں گی۔

فلموں کا پریمیئر آئندہ تین ماہ میں خصوصی طور پر پرائم ویڈیو پر ہوگا اور یہ دنیا کے 200 ممالک اور خطوں میں دستیاب ہوں گی۔

بھارت میں ایمیزون پرائم ویڈیو کے ڈائریکٹر اور مشمول سربراہ وجے سبرامنیم نے کہا 'ہم پرائم ویڈیو میں اپنے صارفین کے انتخاب پر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور یہ یقین ہماری تازہ پیش کش کی ابتدا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا 'پچھلے دو سالوں سے پرائم ویڈیو ہمارے صارفین کے لئے متعدد زبانوں کے سینما گھر کے طور پر چند ہفتوں کے اندر نئی فلمیں دیکھنے کی ترجیحی جگہ بن گئی ہے۔ اب ہم اسے ایک قدم اور آگے لے جارہے ہیں۔ جس میں بھارت کی سات سب سے زیادہ انتظارکردہ فلمیں شامل ہیں۔ یہ دیکھنے والوں کو گھر پر سنیما تجربہ کرنے کے لئے خصوصی طور پر پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائیں گی'۔

Covid-19 effect, 7 films cconfirmed for straight to ott released
فلم 'پونماگل وندھال' (تمل)

فلم 'پونماگل وندھال' (تمل) 29 مئی سے ایمیزون پرائم ویڈیو پر دستک دینے کے لیے تیار ہے۔

'پونماگل وندھال' جیوتیکا، پارتھیبن، بھاگیہ راج، پرتاپ پوتھن اور پانڈیاراجن کی اداکاری پر بنی ایک قانونی ڈرامہ فلم ہے۔ فلم کے مصنف اور ہدایتکار جے جے فریڈریک ہیں جبکہ سوریہ اور راجشیکھر کپور سندرا پانڈیان فلمساز ہیں۔

فلم 'گلابو سیتابو' (ہندی)

فلم 'گلابو سیتابو' (ہندی) 12 جون سے ایمیزون پرائم ویڈیو پر ...

امیتابھ بچن اور آیوشمان کھورانا کی اداکاری پر بنی فلم 'گلابو سیتابو' ایک خاندانی کامیڈی ہے جس میں عام آدمی کی روزمرہ کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔ فلم جوہی چترویدی نے لکھی ہے اور اس کی ہدایتکاری شجیت سرکار نے کی ہے اور رانی لاہیڑی اور شیل کمار اس کے پروڈیوسر ہیں۔

فلم 'پینگوئن' (تمل اور تیلگو)

فلم 'پینگوئن' (تمل اور تیلگو) 19 جون سے ایمیزون پرائم ویڈیو پر ...

کیرتی سریش کی اداکاری والی 'پینگوئن' کے ہدایتکار ایشور کارتک ہیں۔ اس فلم کے پروڈیوسر اسٹون بینچ فلمز اور کارتک سبباراج ہیں۔

فلم 'لاء' (کنڑ)

فلم 'لاء' (کنڑ) 26 جون سے ایمیزون پرائم ویڈیو پر ...

فلم 'لاء' جس میں راگنی چندرن، سری پرہلاد اور اداکار وزیر اعلی چندررو ہیں۔ مصنف اور ہدایتکار رگھو سمرتھ ہیں اور فلمساز اشوینی اور پونیت راجکمار ہیں۔

فلم 'فرنچ بریانی' (کنڑ)

فلم 'فرنچ بریانی' (کنڑ) ایمیزون پرائم ویڈیو پر 24 جولائی سے ...

فلم 'فرنچ بریانی' میں دانش سیت، سال یوسف اور پیتوباش مرکزی کردار میں ہیں۔ اس کو اویناش بالیککلا نے لکھا ہے۔ اس کی ہدایتکاری پنناگا بھارنا نے کی ہے اور فلمساز اشوینی، پونیت راجکمار اور گرودت اے تلوار ہیں۔

فلم 'شکنتلا دیوی' (ہندی)

فلم 'شکنتلا دیوی' (ہندی) کی ریلیز تاریخ ابھی فائنل نہیں ہے…

فلم 'شکنتلا دیوی' میں مرکزی کردار ودیا بالن نے ادا کیا ہے، یہ ایک سوانحی ڈرامہ ہے جو ایک مصنف اور ریاضی داں شکنتلا دیوی کی زندگی پر مبنی ہے، جو ہیومن کمپیوٹر کے نام سے مشہور تھیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری انو مینن نے کی ہے۔ اس فلم کو سونی پکچر نیٹ ورکس پروڈکشن اور وکرم ملہوترا نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم 'سُفیَم سوجاتھایم' (ملیالم)

فلم 'سُفیَم سوجاتھایم' (ملیالم) کی ریلیز تاریخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے…

ادیتی راؤ حیدری اور جےسوریہ فلم 'سُفیَم سوجاتھایم'میں اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے، فلم کے مصنف اور ہدایتکار نارنی پوجھا شنواس ہیں اور فلمساز وجئے بابو کا فرائی ڈے فلم ہاؤس ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.