ETV Bharat / sitara

کورونا: دیوالی کے موقع پر بڑے بینرز کی فلمیں ریلیز نہیں ہوگی - تہواروں کے موسم میں فلم

ہر سال بالی ووڈ اسٹارز دیوالی کے موقع پر اپنی بڑی بجٹ کی فلمیں ریلیز کرنے کے لئے تیار رہتے تھے لیکن اس برس پروڈیوسرز کو خدشہ ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ فلم دیکھنے سینما گھروں میں نہیں جائیں گے۔

کورونا: دیوالی کے موقع پر بڑے بینرز کی فلمیں ریلیز نہیں

author img

By

Published : Nov 11, 2020, 6:51 PM IST

ہر برس تہواروں کے موسم میں فلم کو ریلیز کرنے کے لئے بڑے اداکاروں اور پروڈیوسرز کے مابین مقابلہ ہوتا تھا۔ لیکن اس بار دیوالی پہلے کی طرح نہیں ہوگی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ایسی کوئی صنعت نہیں ہوگی جس کو دھچکا نہ لگا ہو۔ بالی ووڈ بھی اس سے بچ نہیں پایا۔

بالی ووڈ میں چھٹیوں کے سیزن میں بڑی فلموں کے ریلیز کے لئے مقابلہ ہوتا تھا۔ جہاں اکشے کمار اور جان ابراہم یوم آزادی کے کے موقع پر فلمیں ریلیز کرنا پسند کرتے ہیں۔ وہیں سلمان خان کی فلم عید کے لئے مشہور ہے، جبکہ عامر خان بڑی ریلیز کے لئے کرسمس سیزن کو ترجیح دیتے ہیں۔

تاہم یہ سال فلم انڈسٹری کے لئے اچھا نہیں جا رہا ہے۔ اس وبا نے تفریحی صنعت کو تباہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں مرکزی حکومت نے سینما گھروں اور ملٹی پلیکس کو 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ کھولنے کی ہدایت دی تھی لیکن اس کے باوجود بھی بڑے بینرز نے اپنی فلموں کی فہرست جاری کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.