ETV Bharat / sitara

سشانت خودکشی معاملہ : پولیس نے یش راج فلمز سے معاہدوں کی جانکاری مانگی - وائی آر ایف کے ساتھ سشانت کی فلم

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی معاملے پر پولیس نے کچھ پروڈکشن ہاؤس کو تفتیش کے لیے بلانا شروع کردیا ہے۔انہوں نے یش راج فلمز کو بھی خط بھیج کر اداکار کے ساتھ کمپنی کے تمام معاہدوں کی تفصیلات مانگی ہے۔

سشانت خودکشی معاملہ : پولیس نے یش راج فلمز سے معاہدوں کی جانکاری مانگی

author img

By

Published : Jun 19, 2020, 4:36 PM IST

ممبئی پولیس بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے مبینہ خودکشی معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔اس معاملے میں ممبئی پولیس نے یش راج فلمز کو ایک خط بھیجا ہے اور اداکار کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدوں کے بارے میں معلومات طلب کی ہیں۔

34 سالہ اداکار راجپوت نے اتوار کی صبح خودکشی کرلی تھی۔جس کے بعد پورا بالی ووڈ غم و رنج میں ڈوبا ہوا ہے۔

افسر نے بتایا کہ پولیس متعدد معاملات کی تحقیقات کر رہی ہے، جس میں پولیس پروفیشنل زندگی میں سشانت کی کسی سے دشمنی کے بارے میں بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

اب تک باندرا پولیس نے راجپوت کے اہل خانہ، قریبی دوستوں ، مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی اور کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا سمیت 13 سے زائد افراد کے بیانات درج کیے ہیں۔

ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ 'پیشہ ورانہ زاویہ کو دیکھتے ہوئے پولیس نے کچھ بڑے پروڈکشن ہاؤسوں سے پوچھ گچھ کے لئے فون کرنا شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے جمعرات کو یش راج فلمز کو ایک خط بھیجا کر اداکار کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم نے دستخط شدہ معاہدوں کی کاپی بھی طلب کی ہے۔'

افسر نے بتایا کہ اگلے کچھ دنوں میں پولیس ان لوگوں کو فون کرسکتی ہے، جو پروڈکشن ہاؤسز اور اداکار کے مابین پروجیکٹ پر دستخط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔

راجپوت نے منیش شرما کی ہدایت کاری میں یش راج فلمز کے بینر تلے سنہ 2013 میں "سدھ دیسی رومانس" اور دیباکار بینرجی کی ہدایت کاری میں سنہ 2015 'جاسوس بومکش بخشی' میں کام کیا ہے۔

اس بینر کے ساتھ اداکار کی تیسری فلم 'پانی' بننے جارہی تھی، جس کی ہدایتکاری شیکھر کپور کررہے تھے، لیکن رپورٹ کے مطابق وائی آر ایف یہ پروجیکٹ پر کام کرنے سے منع کردیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.