بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھوٹھاکرے کے لیے نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وکرولی کے ایک وکیل کی شکایت پرکنگنا کے خلاف وکرولی پولیس اسٹیشن میں غیر سنجیدہ جرم درج کیا گیا۔
ایڈوکیٹ نتن منے نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ اداکارہ نے وزیر اعلی کے خلاف گستاخانہ زبان نہ صرف استعمال کی بلکہ اس کی ویڈیو بنا کر فیس بک، انسٹاگرام اور اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر اپ لوڈ کی۔
وکرولی پولس آفیسر مانے کے مطابق 'اس معاملے میں این سی رجسٹرڈ کی گئی ہے۔ ایف آئی آر نہیں۔ ہم نے شکایت کنندہ کو عدالت سے رجوع ہونے کی صلاح بھی دی ہے۔ہم نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا۔ شکایت کنندہ چونکہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے خلاف توہین آمیز کلمات ادا کرنے پر اداکارہ کنگنا راناوت کے خلاف ایف آئی آر درج کروانا چاہتا تھا،جسے عدالت سے رجوع ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔
پولس افسر مانے کے مطابق شکایت کنندہ نے اپنی تحریری شکایت میں اداکارہ نے ممبئی کا مقابلہ پاکستان کے مقبوضہ کشمیر (پی او کے) سے کیا۔ نیزکنگنا نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں شیوسینا کے چیف اور وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو مخاطب کرتے ہوئے بدتمیزی کی۔
اداکارہ نے اپنے بیان کے دوران وزیر اعلی کو کہا' ادھو ٹھاکرے فلم مافیا کے ساتھ ملکر تو نے میرا گھر توڑا ہے، آج میرا گھر ٹوٹا ہے کل تیرا گھمنڈ ٹوٹے گا'۔
یہ بھی پڑھیں:نریندر مودی اپنے چند دوستوں کی ہی بات سنتے ہیں: راہل