کنگنا نے جمعہ کے روز ٹویٹ کر کےکہا کہ 'میں دیکھ رہی ہوں کہ بہت سارے لوگ مجھے دھمکی دے رہے ہیں کہ وہ ممبئی واپس نہ آئیں ، لہذا اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اس ہفتے 9 ستمبر کو ممبئی واپس آؤں گی۔ ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد، میں ٹائم پوسٹ کروں گی، اگر کسی کے باپ میں ہمت ہو تو روک لیں۔'
کنگنا نے اپنے آفشیئل ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت نے مجھے کھلی دھمکی دی اور مجھے ممبئی واپس نہیں آنے کو کہا ہے۔ پہلے ممبئی کی گلیوں میں آزادی والے پوسٹر اور اب کھلی دھمکیاں، ممبئی پاکستان مقبوضہ کشمیر کی طرح کیوں معلوم ہو رہا ہے؟
یہ بھی پڑھیں:
ملک میں کورونا کی شرحِ اموات 1.74 فیصد
کنگنا اس وقت لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے آبائی شہر منالی میں ہیں جہاں وہ اپنے کنبے کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔