اداکار چندن رائے سانیال نے ہفتے کے روز کہا کہ انہوں نے تمام ضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ بنارس میں اپنی اگلی فلم 'وہ تین دن' کے لئے شوٹنگ شروع کردی ہے۔
اداکار 7 جولائی کو شوٹ شروع ہونے سے دو دن قبل بنارس کے لئے روانہ ہوگئے۔
سانیال کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ، اداکار اگلے کچھ دن اتر پردیش کے مرزاپور ضلع کے ایک چھوٹے سے شہر چنار میں شوٹنگ کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ فلم وہ تین دن کی پوری ٹیم شوٹ کے دوران تمام ضروری احیتاطی تدابیر اختیار کر رہی ہیں۔
سانیال نے ایک بیان میں کہا کہ میں تقریبا چارہ ماہ کے بعد باہر جاکر شوٹنگ کر رہا ہوں۔ایسا لگ رہا کہ میں نے پہلی بار یہ کام شروع کیا ہے اور میں خوش اور پرسکون ہوں کیونکہ فلم کے میکر کاسٹ اور اور عملے کی حفاظت کو اتنے حیرت انگیز انداز میں سنبھال رہے ہیں۔سنجے مشرا کے ساتھ کام کرنا حیرت انگیز ہے۔
40 سالہ اداکار نے کہا کہ یہ یونٹ 30 افراد پر مشتمل ہے اور ہر کوئی معاشرتی فاصلے پر عمل پیرا ہے اور دیگر احتیاطی اقدامات اٹھا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پورے سیٹ میں سماجی دوری پر اچھے طریقے سے عمل کیا جارہ ہے یہاں تک کہ جب میں اپنے ساتھی اداکار سنجے مشرا کے ساتھ ریہرسل کر رہا تھا تب بھی سماجی دوری برقرار تھی۔خوش قسمتی سے اس فلم میں کسی بھی طرح کی کوئی جسمانی رابطے والا منظر نہیں ہے۔
راج آشو کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ایک مسافر اور رکشہ چلانے والے کے مابین ہونے والی مزاحیہ گفتگو کے بارے میں ہے۔