سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے کی جانچ کر رہی سی بی آئی کی الگ الگ ٹیم ممبئی کے سانتا کروز میں واقع ڈی آر ڈی او کے گیسٹ ہاؤس میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔جمعہ کے روز دس گھنٹے تک ریا چکرورتی سے پوچھ گچھ کے بعد سی بی آئی کی ٹیم آج بھی ریا سے پوچھ گچھ کرے گی۔وہ تھوڑی ہی دیر میں ڈی آر ڈی او گیسٹ ہاؤس پہنچے گی۔
فی الحال ، سی بی آئی کی ٹیم سدھارتھ پٹھانی اور سیموئیل مرانڈا سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔
اس کے علاوہ سی بی آئی کی ایک دیگر ٹیم سشانت کے اسٹاف نیرج سنگھ اور کیشو بچن سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
جمعہ کو سی بی آئی نے ریا کے علاوہ ان کے بھائی شیوک چکرورتی سے بھی پوچھ گچھ کی۔ اطلاع کے مطابق سی بی آئی ریا اور سموئیل کے ساتھ ہی شیوک، سدھارتھ اور سشانت کے اسٹاف کو آمنے سامنے بٹھاکر پوچھ گچھ کریگی۔
ممبئی پولیس ریا کے گھر پہنچ چکی ہے۔اس کے علاوہ ممبئی پولیس ریا کو سیکیورٹی بھی فراہم کر یگی ۔
اس سے قبل اداکارہ ریا چکرورتی نے ممبئی پولیس سے ان کی اور ان کے اہل خانہ کی جان کو خطرہ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے سیکورٹی دینے کی درخواست کی تھی۔
ای ڈی منی لانڈرنگ کے نقطہ نظر سے راجپوت کی موت کی بھی تحقیقات کر رہی ہے اور اس سے پہلے بھی دو بار ریا سے پوچھ گچھ کرچکی ہے۔