جعمہ کے روز وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام کے ذریعہ عوام سے مخاطب ہوکر کورونا وائرس کے خلاف اپنے پیغام دیا، جس کے بعد بالی وڈ کے مشہور شخصیتوں نے وزیراعظم کے اس انوکھی مشق پر اظہار یکجہتی ظاہر کی ہے۔
بالی ووڈ کے مشہور ہستیوں نے ٹوئیٹر کی مددے سے وزیراعظم کے اس مشق پر اپنی اظہار خیال کیا اور اپنی یکجہتی ظاہر کی۔ وزیراعظم کی اس اپیل مقصد ملک میں مثبت خیالات اور جذبات کا پیغام دینا ہے۔
بی جے پی رہنما اور اداکارہ ہیما مالنی نے مودی کے ویڈیو پر ٹوئیٹر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئےمودی کے اس پیغام کی حمایت کی۔
بالی وڈ کی ڈریم گرل نے ٹوئیٹ کیا کہ آئیے اس مہلک کورونا وائرس کے خلاف اس طویل اور مشکل جنگ میں اپنے وزیراعظم کے ساتھ دینے کا حلف لیں۔
انہوں نے مزید ٹوئیٹ کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب ایک ساتھ آکر یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور اس کووڈ 19 کی تباہیوں کو روکنے کے لیے ہماری حکومت کی مدد کریں۔ہم 5 اپریل کو ان کی اپیل پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔کیا آپ سب متفق ہیں؟
وہیں اداکارہ ارجن کپور نے بھی مودی کے اس مشق پر جوش وخروش کے ساتھ ٹوئیٹ کیا۔
انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ نریندر مودی نے سب سے اپیل کی ہےکہ 5 اپریل کو ہم گھر کی بتیوں کو بند کرکے موم بتی، دیا اور موبائل فون کی ٹارچ کو 9 بجے 9 منٹ کے لیے جلائیں اور کورونا وائرس کے خلاف جاری اس جنگ میں متحد ہوجائیں۔
واضح رہے کہ 24 مارچ کو قوم سے اپنے خطاب میں ، وزیر اعظم نے ناول کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے ملک میں 21 دن کا لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا ، جس سے ملک میں 2 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔