ETV Bharat / sitara

موسیقی کے جادوگر محمد ظہور خیام پر خصوصی پیشکش - محمد ظہور خیام ہاشمی کا انتقال

'کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے' کے خالق اور معروف موسیقار محمد ظہور خیام ہاشمی 19 اگست 2019 کو ممبئی کے ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔ 92 سالہ خیام کو پھیپھڑوں کی انفیکشن کے باعث 9 اگست کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ گئی اور پھر ان کا انتقال ہوگیا۔

موسیقی کے جادوگر محمد ظہور خیام پر خصوصی پیشکش
author img

By

Published : Aug 20, 2019, 12:44 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 3:39 PM IST

خیام جن کا اصل نام محمد ظہور خیام ہاشمی ہے 18فروری 1927کو بھارت کی ریاست پنجاب کے ضلع جالندھر کی تحصیل نواں شہر میں پیدا ہوئے تھے۔ انہیں تین مرتبہ فلم فئیر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بھارت کے شہرہ آفاق میوزک ڈائیرکٹر محمد ظہور خیام ہاشمی عرف خیام نے سنہ 1953میں فلم فٹ پاتھ سے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں پھر صبح ہوگی، لالہ رخ، کبھی کبھی، نوری، تھوڑی سی بے وفائی، دل نادان، بازار، رضیہ سلطان وغیرہ شامل ہیں۔

موسیقی کے جادوگر محمد ظہور خیام پر خصوصی پیشکش

انہوں نے موسیقی کی تعلیم معروف موسیقار بابا جی اے چشتی سے لاہور میں حاصل کی۔ ان کی اہلیہ جگجیت کور ایک نامور گلو کارہ تھیں۔

سنہ 1927 میں پیدا ہونے والے ظہور خیام ہاشمی نے زندگی کی 92 بہاریں دیکھیں۔ خیام 17 سال کی عمر میں موسیقی کے افق پر نمودار ہوئے۔ انہوں نے بالی ووڈ کے کئی مشہور گیتوں کے لئے موسیقی دی۔ انہیں سب سے بڑا بریک فلم 'امراؤ جان' سے ملا۔ اس فلم نے انہیں راتوں رات کامیابی کی منزلوں پر پہنچا دیا۔ انہیں نیشنل ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

موسیقار خیام کی پہلی اردو فلم 'فٹ پاتھ' 1953 میں ریلیز ہوئی۔ فلم 'فٹ پاتھ' کے لیے مجروح سلطان پوری نے ایک گیت لکھا تھا اور اس گیت کو موسیقار خیام نے اس وقت کے نامور گلوکار طلعت محمود سے آواز دلوائی تھی۔

یہ خوبصورت گیت دلیپ کمار پر فلمایا گیا۔ اس گیت کی دُھن کے ساتھ ساتھ دلیپ کمار کی اداکاری نے اس گیت کو بڑی شہرت بخشی تھی۔ فلم 'فٹ پاتھ' کی موسیقی کے بعد موسیقار خیام عروج پر پہنچ گئے۔ فلم نے بزنس کے اعتبار سے بہت زیادہ کامیاب نہیں ہوسکی مگر موسیقار خیام کی شہرت کا سفر شروع ہو گیا۔ فلم 'پھر صبح ہوگی' کی موسیقی نے موسیقار خیام کو بڑا عروج دیا۔

'پھر صبح ہوگی' کے ہدایت کار رمیش سہگل کو جب راج کپور پروڈکشن کے آفس میں موسیقار خیام نے اپنی چند دھنیں سنائیں جو ڈمی بولوں پر بنائی گئی تھیں تو رمیش سہگل کچھ دیر کے لیے ان دھنوں میں کھو گئے تھے، پھر وہ اپنی جگہ سے اٹھے اور آگے بڑھ کر موسیقار خیام کا ماتھا چوما اور کہا ارے بھئی! اب تک تم کہاں تھے ہمیں کیوں نہیں ملے؟ پھر خیام نے ان کی فلم 'پھر صبح ہوگی' کی موسیقی دی تھی، تو اس فلم کے ہر گیت نے سارے بھارت میں اپنی دھاک بٹھا دی تھی ۔

'پھر صبح ہوگی' کے گیت ساحر لدھیانوی نے لکھے تھے۔ یوں تو فلم کے گیتوں کی تمام دھنیں خوب تھیں مگر فلم کا تھیم سانگ اور اس کی موسیقی اپنا جواب آپ تھی۔ اور اسی فلم کے ایک اور گیت میں خیام نے رومانوی موسیقی کو نیا رنگ دیا۔

فلم 'پھر صبح ہوگی' کی بے مثال کامیابی نے موسیقار خیام کو صف اول کے موسیقاروں میں کھڑا کردیا تھا۔ خیام کی خوش قسمتی تھی کہ انھیں ساحر لدھیانوی، جاں نثار اختر، کیفی اعظمیٰ، مجروح سلطان پوری اور ندا فاضلی جیسے شاعروں کا ساتھ میسر آیا۔ انہوں نے ایسے ایسے گیت منظر عام پر لائے جو دل میں اترتے چلے گئے تھے۔

موسیقار خیام نے گلوکارہ جگجیت کور سے شادی کر لی۔ نہ صرف گھریلو زندگی میں بلکہ موسیقی کے شعبے میں بھی جگجیت کور نے خیام کا آدھا کام بانٹ لیا تھا، اور دونوں ایک دوسرے کے درد و غم بھی بانٹ رہے تھے اور سروں کی مالا بھی ایک دوسرے کو پہنا رہے تھے۔ ان کے فلموں میں گیتوں کے ساتھ گیتوں کی سحر انگیز موسیقی نے بھی بڑی دھوم مچائی تھی۔

موسیقار خیام کو کئی فلموں میں فلم فیئر ایوارڈز کے ساتھ ساتھ نیشنل ایوارڈ اور 2010 میں لائف ایچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

Intro:Body:

salim razvi sahab

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 3:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.