ETV Bharat / sitara

Disha Patani birthday: دشا پٹانی کی 29 ویں سالگرہ - اردو نیوز بالی وڈ

اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کے ذریعے اپنے مداحوں کا دل جیتنے والی اداکارہ دشا پٹانی Disha Patani آج اپنی 29 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ایم ایس دھونی: دا انٹولڈ اسٹوری سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ نے کئی فلموں میں بہترین اداکاری کی اور اپنی اداکاری سے فلمی دنیا میں الگ شناخت بنائی۔

disha patani
دشا پٹانی
author img

By

Published : Jun 13, 2021, 1:49 PM IST

Updated : Jun 13, 2021, 2:08 PM IST

اداکارہ دشا پٹانی 13 جون 1992 کو اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں پیدا ہوئیں، حالانکہ بعد میں وہ اترپردیش کے ضلع بریلی میں رہنے لگیں۔

دشا نے اپنے کیریئر کی شروعات ایک ماڈل کے طور پر کیا۔ انہوں نے 2013 میں پونڈس فیمینا مس انڈیا کے فرسٹ رنر اپ کا خطاب حاصل کیا۔

دیکھیں ویڈیو

بالی وڈ میں انٹری سے قبل دشا پٹانی Disha Patani سال 2015 میں آئی تیلگو فلم 'لوفر' میں ورون تیج کے ساتھ نظر آئی تھیں حالانکہ اس فلم سے دشا کے کیریئر میں کچھ خاص نہیں ہوا۔

حالانکہ اس کے بعد انہوں نے بالی وڈ کا رخ کیا اور بھارتی ٹیم کے مشہور و مقبول کرکٹر اور کامیاب کپتان مہندر سنگھ دھونی پر مبنی فلم 'ایم ایس دھونی: دا انٹولڈ اسٹوری' سے بالی وڈ میں اپنے کیریئر آغاز کیا۔ سنہ 2016 میں آئی اس فلم میں وہ سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ نظر آئیں۔

disha patani
دشا پٹانی

اس فلم میں ان کا کردار مہندر سنگھ دھونی کی پہلی محبوبہ کا تھا۔ اس فلم میں بہترین اداکاری کے لیے انہیں بیسٹ فیمیل ڈیبو کے لیے اسٹار اسکرین ایوارڈ، اسٹار ڈسٹ ایوارڈ اور انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اسی کے ساتھ انہیں بگ اسٹار انٹرٹینمنٹ ایوارڈ میں موسٹ انٹرٹیننگ ڈیبو فیمیل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

دشا نے چینی ایکشن کامیڈی فلم 'کنگ فو یوگا' میں بھی اداکاری کی ہے۔

سال 2018 میں آئی فلم باگی۔2 میں وہ ٹائیگر شراف کے ساتھ نظر آئیں اور اس جوڑی کو خاصا پسند کیا گیا۔

disha patani
دشا پٹانی

سلمان خان کی فلم بھارت میں بھی دشا اہم کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں اور اس فلم کے گانے سلو موشن میں ان کے ڈانس مووس کو بھی خاصا پند کیا اور انہوں نے لوگوں کا دل جیت لیا۔

فلم' ملنگ' میں وہ اہم کردار میں نظر آئیں اور اس فلم میں آدتیہ رائے کپور کے ساتھ ان کی جوڑی خوب جمی۔

disha patani
دشا پٹانی اور ٹائیگر شراف

مزید پڑھیں:

یوٹیوبر بھوون نے والدین کے انتقال پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی

اداکارہ دشا کے ریلیشن کی بات کی جائے تو انہیں ٹائیگر شراف کی گرل فرینڈ بھی کہا جاتا ہے، دونوں کو اکثر ساتھ میں دیکھا جاتا ہے حالانکہ کبھی بھی انہوں نے ریلیشن شپ کو تسلیم نہیں کیا اور اس کو صرف دوستی ہی بتایا۔

Last Updated : Jun 13, 2021, 2:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.