ETV Bharat / sitara

بالی ووڈ اداکار آصف بسرا نے ہماچل پردیش میں کی خودکشی - میکلوڈ گنج

بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار آصف بسرا نے ضلع میکلوڈ گنج میں واقع اپنے گھر میں خوکشی کرلی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Nov 12, 2020, 5:41 PM IST

اطلاعات کے مطابق آصف بسرا کی لاش ہماچل پردیش کے میکلوڈ گنج میں واقع ان کے گھر کے ایک بند کمرے میں سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ انھوں نے اب تک متعدد اور ویب سیریز میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔

پولیس اور فورینسک ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ آصف ایک عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھے اس لیے انھوں نے یہ قدم اٹھایا۔

آصف گزشتہ 6 ماہ سے میکلوڈ گنج میں ایک کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے، انھوں نے ہچکی، بلیک فائے ڈے، فریکی علی، ایک ویلن، کرش 3، ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی سمیت تقریباً 30 فلموں اور ویب سیریز میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔

انھوں نے سشانت سنگھ راجپوت کی ایک فلم 'کائی پو چے' میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت بھی 14 جون کو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.