رنویر سنگھ کا شمارہندی فلموں کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ اس وقت وہ ہندی فلموں کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بھی مانے جاتے ہیں۔
رنویرسنگھ 6 جولائی 1985 کو ممبئی میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق ممبئی کے ایک سندھی خاندان سے ہے۔ ان کی والدہ کا نام انجو اوروالد کا نام جگیت سنگھ بھوانی ہے۔
رنویر سنگھ نے اپنی 34ویں سالگرہ کے موقع پر کپل دیو کی زندگی پر مبنی اپنی آنے والی فلم '83' کا اپنا پہلا لوک شیئر کیا ہے۔ ہندی فلموں میں رنویر سنگھ کی ایک منفرد شناخت ہے۔
انڈیانا یونیورسٹی بلومنگٹن سے بیچلر کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور کئی اشتہارات میں کام کیا۔اس کے بعد وہ اسسٹنٹ ہدایت کار کے طور پر بھی کام کرنے لگے۔
رنویر نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2010 میں یش راج بینر تلے بنی رومانٹک فلم ’بینڈ- باجا-بارات‘سے کیا جس میں ان کے مقابل انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔اس فلم نے کامیابی کے بہت سے نئے ریکارڈ بنائے اور رنویر کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا گیا ۔ بااثر اداکاری کے لیے انہیں’ڈیبیو اداکار‘ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔