ETV Bharat / sitara

بہارپولیس کے حلف نامے سے ریا کی مشکلیں بڑھ گئیں - بہار پولیس نے جمعہ کو عدالت عظمی میں

بہار پولیس نے جمعہ کو عدالت عظمی میں دائر حلف نامے میں کہا کہ ریا اور اس کے اہل خانہ نے سشانت کی ذہنی بیماری کی غلط کہانی گڑھی۔

Sushant Singh Rajput
Sushant Singh Rajput
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 2:11 PM IST

بہار پولیس نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں دائر حلف نامے میں کہا کہ کلیدی ملزمہ ریا چکرورتی اور اس کے اہل خانہ کے افراد کا اداکار کے ساتھ جڑنے کا واحد مقصد اس کی جائیداد ہڑپنا تھا۔

پولیس نے جمعہ کو عدالت عظمی میں دائر حلف نامے میں یہ بھی کہا کہ بعد میں ریا اور اس کے اہل خانہ نے سشانت کی ذہنی بیماری کی غلط کہانی گڑھی۔ بیان حلفی بہار پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے پیش کیا گیا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ سشانت کو ریا اپنے گھر لے گئی تھی اور وہیں اداکار کو زیادہ مقدار میں ادویات دینا شروع کیا گیا۔ سشانت کے والد کے کے سنگھ نے ریا پر یہ الزامات عائد کئے ہیں۔

بہار پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ممبئی پولیس کی جانب سے کسی طرح کی مدد نہ ملنے کے باوجود اسے اس معاملے میں کئی باتوں کی معلومات ملی ہے، جن پر تفتیش کی جاسکتی ہے۔

حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ سشانت کی ذہنی بیماری کی جھوٹی کہانی گڑھی گئی تھی۔

پولیس نے بیان حلفی میں کہا ’’ سشانت فلم انڈسٹری چھوڑ کر نامیاتی کاشتکاری میں جانا چاہتے تھے اور اس وجہ سے ریا نے سشانت کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور دھمکی دی کہ سشانت کی میڈیکل رپورٹ کوپبلک کرکے اسے ذہنی طور پر بیمار ثابت کردے گی اور پھر اسے کبھی کام نہیں ملے گا‘‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.