ETV Bharat / sitara

بگ بی، مہاجر مزدوروں کو راحت پہنچانے میں مصروف

امیتابھ بچن ایک بار پھر مہاجر مزدوروں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں، اس بار انہوں نے اترپردیش کے مزدوروں کو ممبئی سے ان کے گھر پہنچانے کے لئے چارٹرڈ پروازیں بک کرائی ہیں۔ اداکار پہلے بھی بسوں کے ذریعہ یوپی کے مزدوروں کو گھر بھیج چکے ہیں۔

بگ بی ایک بار پھر مہاجر مزدوروں کی مدد کے لئے آگے آئے

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 7:24 PM IST

بالی ووڈ کے اداکار امیتابھ بچن کورونا بحران کے دوران بھی ایک حقیقی ہیرو ثابت ہوئے ہیں۔ سونو سود کے بعد امیتابھ بچن ان مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جو مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

بگ بی نے اترپردیش کے مہاجر مزدوروں کو گھر پہنچانے کے لئے 6 چارٹرڈ پروازوں کا انتظام کیا ہے۔

معلومات کے مطابق کارپوریشن لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیش یادو نے بگ بی کی ہدایت پر مبنی تمام پروازوں کا انتظام کیا ہے۔

ان میں سے 2 طیارے پہلے ہی روانہ ہو چکے ہیں اور تیسرا طیارہ آج دوپہر 12:30 بجے مزدوروں کے ساتھ روانہ ہوا۔ بتایا جارہا ہے کہ مجموعی طور پر 500 مہاجر مزدوروں کو تمام پروازوں کے ذریعے ان کے گھر پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے اس سے قبل اترپردیش کے مزدوروں کے لئے بسوں کا انتظام کیا تھا۔ 29 مئی کو انہوں نے ماہم درگاہ ٹرسٹ اور حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کے ساتھ حاجی علی سے 10 بسیں روانہ کی تھیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.