امیتابھ بچن، دنیا کے ساتھ اپنی زندگی سے لے کر دیگر باتوں پر اپنی رائے شیئر کرنے کے لیے اس بلاگ کے ذریعہ اپنے مداحوں کے ساتھ روزانہ جڑتے ہیں۔ میگا اسٹار نے اپنا پہلا بلاگ پوسٹ 17 اپریل 2008 کو لکھا تھا۔
بلاگ کو 12 سال مکمل کرنے کے موقع پر امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر لکھا کہ' آج میرے بلاگ کو 12 سال مکمل ہوگئے۔ میں نے پہلی بار 17 اپریل 2008 کو بلاگ شروع کیا تھا، آج 4424 دن مکمل ہوئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ میں چار ہزار چار سو چوبیس دن سے بلاگ لکھ رہا ہوں۔ یہ آپ سب کی وجہ سے ہوا ہے ، آپ سب کا شکریہ۔'
ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹر کے متعدد صارفین نے اداکار کو مبارکباد پیش کی۔ ایک شخص نے لکھا کہ' آپ کا شکریہ جناب، آپ کی وجہ سے ہم سب جڑے ہوئے ہیں۔'
اپنے تازہ ترین بلاگ پوسٹ میں بگ بی لکھتے ہیں کہ' 12 سال .. !! .. یہ محض ناقابل یقین ہے۔ میرا مطلب میرے لیے نہیں، بلکہ آپ ۔ آپ 12 سال تک اس بلاگ کو کیسے برداشت کر سکتے ہیں۔ لیکن واقعی آپ سب کے بغیر یہ کبھی بھی ممکن نہ ہوتا۔ 17 اپریل 2020 17 اپریل 2008 امیتابھ بچن '۔